پی ٹی آئی رہنماؤں کا پارٹی کو دھاندلی کے خلاف عدالتوں میں جانے کا مشورہ

13hamammdmisksjjdkhdhd.png

پاکستان تحریک انصاف نے مبینہ طور پر آئین کی خلاف ورزی، انسانی کے خلاف جرائم کے خلاف بین الاقوامی عدالتوں میں درخواست دائر کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اور پی ٹی آئی پنجاب کے ایکٹنگ صدر حماد اظہر نے ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں اپنی پارٹی کے کور کمیٹی کو جمہوری عمل میں مداخلت، آئین کی خلاف ورزی اور پاکستان میں ہونے والے انسانیت کے خلاف جرائم کے خلاف بین الاقوامی عدالتوں میں درخواست دائر کرنے کی تجویز پیش کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہماری عدلیہ کے جاگنے ،جمہوریت اور آئین کے لیے بھی کھڑے ہونے کا وقت ہے۔

https://twitter.com/x/status/1756629757309911163
حماد اظہر کی اس تجویز کو سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے اتحادی مونس الہیٰ نے بھی توثیق کی اور کہا کہ میں اس تجویز کی بھرپور حمایت کرتا ہوں، ہمیں اس مقصد کیلئے اپنی کور کمیٹی کا اجلاس طلب کرنا چاہیے اور اس معاملے کو آگے بڑھانا چاہیے۔

https://twitter.com/x/status/1756635277395734628
 

Back
Top