
معروف مذہبی اسکالر مولانا فضل الرحمان نے سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان کے تحریک انصاف کی خواتین کارکنان سے متعلق استعمال کی گئی نازیبا زبان پر کی مذمت کی اور ان کے رویے پر تنقید کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مولانا طارق جمیل نے ایک ٹوئٹ کیا جس میں سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک عالم دین کے لیے (جو علماء اور لوگوں کا مقتدی بھی ہو ) اسلامی اور شرعی تعلیمات کے منافی الفاظ کا استعمال بہت ہی نا مناسب ہے، خاص طور پر عوامی اجتماعات میں اسکی رعایت رکھنی چاہیے۔
https://twitter.com/x/status/1598222615281557505
دوسری جانب مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجازالحق نے بھی مولانا فضل الرحمان کی شدید مذمت کی ہے، اعجاز الحق نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے انتہائی بیہودہ زبان استعمال کی ہے جس کی میں مذمت کرتا ہوں۔
https://twitter.com/x/status/1598144290038771712
یاد رہے کہ سربراجے یو آئی ف کے سربراہ نے ایک عوامی جلسے میں پی ٹی آئی سے منسلک خواتین کارکنان سے متعلق انتہائی نازیبا خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اخلاق سے گرے ہوئے الفاظ استعمال کیے تھے۔
مذکورہ جلسے میں مولانا کی جانب سے استعمال کیے گئے الفاظ پر مذہبی، سیاسی، صحافتی اور تقریباً تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے تنقید کی اور مولانا کے الفاظ کو غلط کہا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/maulanahsh.jpg