پی ایم ۔کی وفات کے بعد۔۔

jani1

Chief Minister (5k+ posts)
اسلام علیکم۔۔

یہ تھریڈ شاید بہت سے دوستو کو اپڑیں پی ایم کی وفات کا لگا ہو۔۔مگر فی الحال ہم اتنے خوش نصیب نہیں۔۔

پی ایم ۔۔مطبل ۔۔پرائیویٹ میسج۔۔آج صُبح اس پر بننے والے تھریڈ کا چکر لگا کر تو یوں لگا کہ شاید آج کے دن کو سیاست پی کے کی تاریخ کے موڈز بیشنگ ڈے کے طور پر منایا جائے گا۔۔جانے کس عقل مند شخصیت کی یہ تجویز تھی کہ ایک دم سے پی ایم بند کردیا جائے۔۔اور رحمان ملک سٹائل میں قلابازی ماری جائے۔۔جب صدر زرداری پر حد سے زیادہ لطیفے بننے شُروع ہوئے تو رحمان ملک کا فرمان تھا کہ سارے ایس ایم ایس چیک کیئے جائینگیں۔۔بعد میں کیا ہوا سب کو پتہ ہے۔۔

پہلے تو یہ بات کہ اگر کوئی کہتا ہے کہ آپ پی ایم چیک کرتے ہیں۔۔ تو اول تو اُنہیں جواب ہی نہ دیں۔۔ نہ تیش میں آکر لوگوں کو کان کھول کر سُننے کو کہیں۔۔کیونکہ آپکی پوزیشن حکومت کی سی ہے۔۔اپوزیشن کے ہر پھینکے پتھر کا جواب دے کر اپنا ہی مزاق بنائیں گے۔۔
دوسرا چلیں اگر یہ سہولت ختم ہی کرنی تھی تو۔۔ایک عدد تھریڈ بناکر اُس میں ڈیڈ لائن دے دیتے۔۔کہ جس جس نے اپنی جمع پُونجی
بچانی ہے بچا لے۔۔کل سے یا ایک ہفتے بعد ۔۔پانچ روپے کا پُرانہ نوٹ بند ۔۔زمانے کی گرم ہواوں سے بچنے کے لیئے گھر سے باہر قدم ہی نہیں لینگے تو بھوکے مر جائیں گے۔۔

جب سے میں نے یہ فورم جوائن کیا شاید یہ میری پہلی تنقید یا گلے شکوے والا تھریڈ ہے۔۔اُمید ہے اسے دل پر لینے کے بجائےآئیندہ میمبرز کی رائے کا احترام نہ سہی کوئی بھی ایکشن لینے سے پہلے خبردار ضرُور کیا جائے گا۔

میں اس تھریڈ کے ذریعے اپنے دوستو سے بلا جھجھک اپنا ای میل شئیر کرنا چاہونگا۔۔ کمبخت ای میل ہی تو ہے ۔۔کوئی گھر کا ایڈریس یا فون نمبر تو نہیں۔۔ باقی دوست بھی شِئیر کیجئیے۔۔ شُکریہ۔۔

[email protected]

https://www.facebook.com/JANI1JANI1/

Last edited:

Aalif

MPA (400+ posts)
جی یہ مسئلہ پہلے ہی کل یہاں پر کافی زیر بحث رہا ہے، اور ہم آپکی اس مسئلے میں تعمیری رائے کے شکر گزار ہیں۔

اس بات کا اعتراف پہلے ہی کر لیا گیا ہے کہ بہتر ہوتا کہ پہلے سے اس بات کا اعلان کر دیا جاتا، لیکن شائد حالات ہمیشہ معتدل نہیں رہتے۔ عدیل صاحب کی علالت کی وجہ سے بھی شائد یہ بات آدھی ادھوری ہی ان تک پہنچی، اور غالباً یہ فیصلہ گو کہ تمام موڈز اور ایڈمن کی باہم افہام و تفہیم سے قرار پایا، لیکن اس کا کوئی اتنا واضع لائحہ عمل مرتب نہ انجام پا سکا، سو اس فیصلے کا اطلاق غالباً اتنی روانی سے نہ ہوسکا اور کچھ لوگوں کو دقت کا سامنا کرنا پڑا۔ ہم نے اس پر کل بھی معذرت کا اظہار کیا اور اب بھی کرتے ہیں۔

آپکی گراں قدر رائے کو نہ صرف پہلو سے باندھ لیا گیا ہے بلکہ اس بات کی بھی یقین دہانی کروائی جا سکتی ہے کہ یہ مسئلہ ہم اپنی اگلی میٹنگ میں ضرور ایڈمن تک پہنچایئں گے اور اس سلسلے میں جو بھی آسانی پیدا ہو سکی، آپ تمام ممبران کے لیئے فراہم کی جائے گی۔

باقی آپ کا فیس بک پیج تو پہلے ہی آپکی پوسٹوں میں درج ہوتا تھا، اس سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں۔

خوش رہیئے اور صرف سیاست پی کے ہی نہیں، دنیا میں جہاں بھی اپنے ہنر سے روشنی پیدا کر سکیں، کریں۔ ہماری نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں۔ اللہ آپ کا اور ہم سب کا حامی و ناصر ہو (آمین)۔
 
There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
پی ایم اپنی غیرت مندی ثابت کرنے کے لئے نہیں بلکے یوزر کی زباں بندی کے لئے کئے گیے ہیں . . . . . . . . ایڈمن حضرات کو پتہ چل گیا ہے کہ اب یوزر محتاط ہو گے ہیں

ایڈمن کے پاس تو ای میل ، آئ پی وغیرہ سب ہے ان سے امانت داری کی امید رکھنا بیوقوفی ہے
 
صاحب کمال علاقہ اور فراست رکھتے ہیں آپ اپنی دانشوری میں۔ ہمارے پاس اس پر متحیر ہونے کے سوا چارہ بھی کوئی نہیں۔

ہم تو سمجھے تھے کہ لوگوں کو یہ گلہ ہے کہ وہ جو میسج ایک دوسرے کو سیاست پی کے کے پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے کرتے ہیں وہ پڑھے جاتے ہیں۔ لہٰذا ان میسجز کو ہی بند کر دیا گیا۔ ایک اور بنیادی وجہ ان پرسنل میسجز کا ممبران کی طرف سے غلط استعمال بھی اس سلسلے کے محرکات میں شامل ہے۔

آپ لوگوں کے ای میل ایڈریس کا ہم کیا کرسکتے ہیں؟ اس سے ہم آپکی ذاتی گفتگو میں تو دخل اندازی نہیں کر سکتے، زیادہ سے زیادہ ایک ای میل ہی کر سکتے ہیں
 
آپ اتنے سادہ اور پاکیزہ بندے ہیں مجھے تو آج پتہ چلا ، میں تو آپ کو باقی ایڈمن کی طرح کا سمجھ رہا تھا

ای میل کا غلط استعمال آپ کو ضرور بتاتا پر اب پی ایم ختم ہو چکے ہیں

آپ اگر چاہیں تو آئی پی سے متعلقہ وضاحت بھی پیش کر دیں
 
یہ بتانے کا شکریہ کہ اس کا کوئی نہ کوئی غلط مصرف تھا، جو پی ایم کے بند ہوتے کے ساتھ ہی بند ہو گیا۔

اب یقین جانیں کہ آئی پی کے کسی بھی غیر اخلاقی یا غیر قانونی استعمال سے میں واقعتاً ابھی تک نا واقف ہوں، کچھ روشنی ڈالیں اس پر بھی کہ کچھ ہمارے علم میں بھی فراست آئے۔
 
There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)

یہ بتانے کا شکریہ کہ اس کا کوئی نہ کوئی غلط مصرف تھا، جو پی ایم کے بند ہوتے کے ساتھ ہی بند ہو گیا۔

اب یقین جانیں کہ آئی پی کے کسی بھی غیر اخلاقی یا غیر قانونی استعمال سے میں واقعتاً ابھی تک نا واقف ہوں، کچھ روشنی ڈالیں اس پر بھی کہ کچھ ہمارے علم میں بھی فراست آئے۔

اس سادگی پر کون نہ قربان جائے

آپ کہیں سفارش پر تو بھرتی نہیں ہوئے ؟
 
Aalif

MPA (400+ posts)

اس سادگی پر کون نہ قربان جائے

آپ کہیں سفارش پر تو بھرتی نہیں ہوئے ؟

اسکا مطلب تو مجھے یہ لگ رہا ہے کہ آپ بھی کہیں نہ کہیں میرے ذاتی میسجز پڑھتے ہیں (omg).....​
 
jani1

Chief Minister (5k+ posts)
جی یہ مسئلہ پہلے ہی کل یہاں پر کافی زیر بحث رہا ہے، اور ہم آپکی اس مسئلے میں تعمیری رائے کے شکر گزار ہیں۔

اس بات کا اعتراف پہلے ہی کر لیا گیا ہے کہ بہتر ہوتا کہ پہلے سے اس بات کا اعلان کر دیا جاتا، لیکن شائد حالات ہمیشہ معتدل نہیں رہتے۔ عدیل صاحب کی علالت کی وجہ سے بھی شائد یہ بات آدھی ادھوری ہی ان تک پہنچی، اور غالباً یہ فیصلہ گو کہ تمام موڈز اور ایڈمن کی باہم افہام و تفہیم سے قرار پایا، لیکن اس کا کوئی اتنا واضع لائحہ عمل مرتب نہ انجام پا سکا، سو اس فیصلے کا اطلاق غالباً اتنی روانی سے نہ ہوسکا اور کچھ لوگوں کو دقت کا سامنا کرنا پڑا۔ ہم نے اس پر کل بھی معذرت کا اظہار کیا اور اب بھی کرتے ہیں۔

آپکی گراں قدر رائے کو نہ صرف پہلو سے باندھ لیا گیا ہے بلکہ اس بات کی بھی یقین دہانی کروائی جا سکتی ہے کہ یہ مسئلہ ہم اپنی اگلی میٹنگ میں ضرور ایڈمن تک پہنچایئں گے اور اس سلسلے میں جو بھی آسانی پیدا ہو سکی، آپ تمام ممبران کے لیئے فراہم کی جائے گی۔

باقی آپ کا فیس بک پیج تو پہلے ہی آپکی پوسٹوں میں درج ہوتا تھا، اس سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں۔

خوش رہیئے اور صرف سیاست پی کے ہی نہیں، دنیا میں جہاں بھی اپنے ہنر سے روشنی پیدا کر سکیں، کریں۔ ہماری نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں۔ اللہ آپ کا اور ہم سب کا حامی و ناصر ہو (آمین)۔

اللہ عدیل صاحب کو اور باقی بیماروں کو صحت عطا فرمائے۔۔آمین۔۔

ان دُعاوں اور اچھے الفاظ کا شُکریہ۔۔
اللہ آپکا بھی حامی و ناصر ہو ۔۔۔آمین۔۔۔
 
There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
اسکا مطلب تو مجھے یہ لگ رہا ہے کہ آپ بھی کہیں نہ کہیں میرے ذاتی میسجز پڑھتے ہیں (omg).....​

میں بھی ؟ یہ بھی کا کیا مطلب ہوا ؟ آپ مان گے ہے نا؟

اور عدیل صاحب کو مشورہ دیں کہ اپنی ویب سائٹ کے لئے کوئی اچھا سا انٹی ہیکنگ سوفٹ استعمال کیا کریں
 
Aalif

MPA (400+ posts)

میں بھی ؟ یہ بھی کا کیا مطلب ہوا ؟ آپ مان گے ہے نا؟

اور عدیل صاحب کو مشورہ دیں کہ اپنی ویب سائٹ کے لئے کوئی اچھا سا انٹی ہیکنگ سوفٹ استعمال کیا کریں
جی اس بات کا تو میں معترف ہوں کہ وہ تو کم از کم میرے میسجز پڑھتے ہی رہے ہیں، جنکو میں نے لکھے تھے، لیکن مجھے لگتا ہے کہ آپ بھی کہیں نہ کہیں پڑھتے ہی رہے ہیں۔

اور یہ جسطرح کے مشورے آپ دے رہے ہیں، اس سے تو میرے شک کو اور تقویت پہنچتی ہے۔ آپ ضرور کوئی نہ کوئی گیم چلا رہے ہیں یہاں، یہ آئی پی کا استعمال، اینٹی ہیکنک سافٹ ویئر۔۔۔۔یقیناً آپ بہت پہنچے ہوئے کھلاڑی ہیں
 
sensible

Chief Minister (5k+ posts)
حارث عباسی نے ایک اور ویبسائٹ کی تشہیر کی اس کے علاوہ اور کیا ہوا؟
ایٹمی راز چوری ہو گئے؟
:lol:
 
Last edited:

Salma Khan

Minister (2k+ posts)
Get well soon to Adeel !

Back
Top