
پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ، فہد مصطفیٰ نے بھی وزیراعظم پر طنز کرڈالا اور عوام کو کھل کر گھبرانے کا مشورہ دیدیا
ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان، عوام بھی شدید پریشان، اب تو فنکار برادری بھی بولنے پر مجبور ہوگئی، اداکار فہد مصطفیٰ نے پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے وزیراعظم عمران خان کو خوب آڑے ہاتھوں لیا،انہوں نے عمران خان کیلئے طنزیہ ٹویٹ کرڈالے۔
اداکار اور میزبان فہد مصطفیٰ نے پوسٹ شیئر کی ’’وہ چاہتا تو 20 روپے بڑھاسکتا تھا، مگر قوم کی خاطر صرف 10 روپے 49 پیسے بڑھائے۔۔۔ یہ ہوتا ہے لیڈر
https://twitter.com/x/status/1449337942552551424
ایک صارف نے فہد مصطفیٰ سے ٹوئٹر پر سوال کیا ’’ڈیئر سر اب تھوڑا گھبرا لیں؟‘‘ صارف کے اس سوال کے جواب میں فہد مصطفیٰ نے کہا ’’تھوڑا نہیں اب کھل کے گھبرائیں۔
https://twitter.com/x/status/1449341404845649923
صرف فہد مصطفیٰ ہی نہیں سوشل میڈیا پر پیٹرول پرائس ،شرم کرو عمران خان سمیت متعدد ٹرینڈز چل رہے ہیں جہاں حکومت کو خوب آڑے ہاتھوں لیا جارہاہے،عوام کا کہنا ہے کہ اب سائیکل چلانے کا وقت آگیا ہے، عوام نے گدھا چلانے کا بھی آپشن سوچ لیا ہے۔
گزشتہ روز حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے 44 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کرکے عوام کو رونے پرمجبور کردیا، جس کے بعد پیٹرول 10 روپے 49 پیسے اضافے کے بعد 137 روپے 79 پیسے فی لیٹر ہوگیا، جبکہ آٹا، چینی ، دال ،گوشت سمیت ہر شے ہی مہنگی ہوگئی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/fahd-mustafa-ik.jpg