
عوام پر روز بروز مہنگائی کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں، کبھی پیٹرول کبھی بجلی، کبھی آٹا تو کبھی گھی تیل کی قیمتیں بڑھا کر عوام کی پہنچ سے دور کیا جارہا ہے۔ حکومت نے ایک ہفتے بعد پھر سے مہنگائی کا تحفہ دے دیا ہے، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک بار پھر تیس تیس روپے اضافہ کردیا گیا ہے۔
ملکی تاریخ میں پہلی بار پیٹرول کی قیمت دو سو نو روپے چھیاسی پیسے ہوگئی،ڈیزل دو سوچار روپے پندرہ پیسے فی لیٹرہوگیا، مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی چھبیس روپے اڑتیس پیسے اضافہ کردیا گیا۔
پیٹرول مہنگا ہونے پر جہاں شہری شدید برہم ہیں وہیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے بھی کڑی تنقید کردی، فواد چوہدری نے ٹویٹ میں لکھا کہ ویسے نون لیگ نے پہلے ہی بتا دیا تھا۔۔۔میاں جدوں آئے گا،لگ پتا جائیگا
شہباز گل نے ٹوئٹس کی بھرمار کردی، لکھا میاں جدوں آوے گا تے لگ پتہ جاوے گا۔
ایک اور ٹویٹ میں شہباز گل نے لکھا کہ حکومت کا اعلان اگر آپ پٹرول لوٹے میں ڈلوائیں تو پانچ روپے فی لیٹر رعائیت ملے گی۔
شہباز گل نے مزید لکھا کہ اچھا بھلا ملک چل رہا تھا۔ اور پھر ۔۔۔
شہباز گل نے سوال کیا کہ عمران خان یاد تو آ رہا ہوگا!
حماد اظہر نے لکھا کہ میڈیا اشتہارات کے دوگنا ہونے کی توقع کریں۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی حکومتی اقدامات پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔