پیمرا نے ٹی وی چینلز کو زیر سماعت کیسز سے متعلق خبر نشر کرنے سے روک دیا

14pemrakjskjskjs.png

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے ٹی وی چینلز کو زیر سماعت کیسز کے حوالے سے خبریں نشر کرنے سے روک دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیمرا کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں زیر سماعت کیسز سے متعلق خبریں چلانے پر پابندی عائد کی گئی ہے، پیمرا کا کہنا ہے کہ کسی بھی کیس کا حتمی فیصلہ آنے تک خبررساں ادارے عدالتی کارروائی پر کوئی خبر نہیں چلائیں گے۔

GOHiT6lWcAA9RYM


پیمرا کا کہنا ہے کہ عدالت میں زیر سماعت کیسز کے حوالے سے صرف وہی خبریں نشر کی جائیں گی جو عوام کی معلومات کیلئے ہوں اور ایسی معلومات نشر کی جائیں جو مفاد عامہ کی ہوں، زیر سماعت کیسز کے حوالے سے ٹی وی پروگرامز میں ایسی گفتگو سے بھی اجتناب کیا جائے جس سے عدالتی کارروائی یا تحقیقات پر کوئی اثرپڑے۔

https://twitter.com/x/status/1792978806099120320
پیمرا نے تمام ٹی وی چینلز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کیسز کے حوالے سے اپنی رائے قائم کرنے سے بھی اجتناب کریں۔
 

Back
Top