
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت 320 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔
عمر ایوب خان نے کہا کہ ملک میں لوڈ شیڈنگ بحران شدید ہوتا جا رہا ہے جبکہ وزیراعظم نے 48 گھنٹے میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن اب وزیر اعظم اور وزیر توانائی کہہ رہے ہیں جولائی میں بھی لوڈ شیڈنگ ہو گی۔
پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وزیر توانائی عمر ایوب نے نجی چینل ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان روس سے تیل لے رہا تھا اور پی ٹی آئی حکومت نے 80 فیصد فیڈرز پر لوڈ شیڈنگ ختم کر دی تھی جبکہ سحر و افطار میں 99 فیصد ملک میں بلا تعطل بجلی فراہم کی گئی۔ ملک میں 7 سے 8 ہزار میگا واٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے اور اگست تک بجلی کا فی یونٹ 45 روپے کا ہوجائے گا۔ غریب کا جینا محال ہوتا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اوگرا نے گیس کی قیمت 400 فیصد بڑھانے کی سفارش کی ہے پہلے یہ دعوے کرتے رہے ہیں اور اب کہہ رہے ہیں کہ پچھلی حکومت نے یہ نہیں کیا وہ نہیں کیا یہ تو اسی طرح ہے کہ کوئی ڈرائیور گاڑی کا ٹینک خالی ہونے پر کہہ دے کہ اس سے پہلے ڈرائیور نے پٹرول نہیں ڈلوایا اس لیے گاڑی رک گئی ہے۔ کیا ان کو یہ سب پہلے نظر نہیں آرہا تھا؟
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/3omerayubdawa.jpg