رواں برس حج کی خواہش رکھنے والے افراد کیلئے سعودی علماء کا فتویٰ

sh111h33.jpg

رواں برس حج کے ارادے سے سعودی عرب کے سفر کا ارادہ رکھنے والے شہریوں کے لیے سینئر علماء کونسل کی طرف سے نیا فتویٰ جاری کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت برائے حج وعمرہ کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں برس حج کے ارادے سے سعودی عرب آنے والے زائرین کے سرکاری اجازت کے بغیر حج کرنے پر پابندی ہو گی۔ سینئر علماء کونسل کی طرف سے جاری فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ ایسے طریقوں پر آئندہ سے پابندی ہو گی۔

وزارت برائے حج وعمرہ نے رواں برس حج کرنے کا ارادہ رکھنے والے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ طے کردہ قواعد وضوابط پر سختی سے عملدرآمد کریں۔ وزارت کے مطابق اس فیصلے کا مقصد زائرہ کی حفاظت اور عمرہ کرنے کے ارادے سے آے والے زائرین کی تنظیم اور ہم آہنگی کو یقینی بنانا ہے۔

سعودی وزارت داخلہ، حج وعمر اور مسجد نبویﷺ کے امور کی نگہداشت کرنے کیلئے قائم کی گئی جنرل اتھارٹی کے سینئر سکالرز کی کونسل نے سرکاری اجازت نامے کے بغیر حج کرنے والوں کو درپیش خطرات وچیلنجز کا جائزہ لیا۔ فتویٰ کونسل کے اجازت نامے کو لازمی قرار دینے کے فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسلامی قانون میں اس کی کتنی گہری جڑی ہیں اور حج سے منسلک عبادات آسان بنانا کا یہ اہم جزو ہے۔

علماء کونسل کی طرف سے جاری کیے گئے اس فتویٰ سے شریعت کی طرف سے لازم خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی جو نظم ونسق وحفاظت برقرار رکیلئے ، خصوصاً حج کے موقع پر ہجوم اور بھگدڑ کو روکنے کیلئے حجاج کی تعداد کے انتظام میں انتہائی اہم ہے۔ اسلامی قوانین کے مطابق حج کرنے کیلئے سرکاری اجازت نامہ حاصل کرنا صرف ایک قانونی ذمہ داری کے بجائے ملک کے قانون کی تعمیل ہے۔

علماء کونسل کے مطابق جو شہری بھی اس قانون کا احترام کرتے ہیں وہ نہ صرف قانونی اثرات سے بچ جائیں گے بلکہ انہیں ان کی اطاعت وایمان کا ثبوت بھی دیا جائے گا۔ سرکاری اجازت نامے کے بغیر حج کرنا نہ صرف کسی بھی شہری کی حفاظت کو خطرے میں ڈالتا ہے بلکہ ساتھی عازمین کے لیے بھی خطرے کا باعث بنتا ہے۔
 

Aliimran1

Chief Minister (5k+ posts)

What an irony that ? —- Now Muslims have to seeks permission to perform their rituals and worship from —- Non believers government ( Arab Monarchs ) 🤔

 
Last edited:

ranaji

President (40k+ posts)
اور اسکی کلیئرنس کیا امریکہ اور اسرایل صرف دونوں مل کر کریں گے یا اس کلیئرنس پراسس میں انڈیا بھی شامل ہوگا
 

taban

Chief Minister (5k+ posts)
لو جی اب آپ اجازت کے بغیر حج بھی نہیں کر سکتے آہستہ آہستہ نماز پڑھنے کے لئے بھی سر ٹیفکیٹ لینا پڑے گا

دیکھ دا جاندا رہ جمہورے