'اتنی محنت اگرخدمت کرنے میں لگائی ہوتی تو آج یہ سب کچھ نہ کرناپڑتا آپ کو'

13maryamtrrotoniti.png

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایات پر حکومت کے نانبائی ایسوسی ایشن سے مذاکرات کے بعد پنجاب میں روٹی کی قیمت 15 روپے مقرر کر دی گئی ہے اور نان کی قیمت 20 روپے رکھی گئی ہے۔ شہر کے بیشتر علاقوں میں نان 20 اب بھی 25 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے اور انتظامیہ روٹی و نان کی نئی قیمتوں پر عملدرآمد میں اب تک ناکام نظر آتی ہے۔

دوسری طرف مریم نوازشریف نے روٹی کی قیمت کا جعلی نوٹیفیکیشن اپنے ایکس (ٹوئٹر) اکائونٹ سے شیئر کر کے سیاسی مخالفین سمیت میڈیا پر بھی تنقید کر دی۔

مریم نوازشریف نے اپنے ایکس (ٹوئٹر) اکائونٹ سے روٹی ونان کی قیمتوں کے حوالے سے 2 نوٹیفکیشن شیئر کرتے ہوئے ایک کو جعلی اور دوسرے کو اصلی قرار دیتے ہوئے لکھا کہ روٹی کی قیمت میں کمی پر کچھ سیاسی مخالفین کو اتنی تکلیف ہو رہی ہے کہ جعلی نوٹیفیکیشن تیار کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ چند ٹی وی چینلز نے بھی بغیر کوئی تصدیق کیے اس حوالے سے خبر نشر کر دی، بھائی اتنی محنت اگر خدمت کرنے میں لگائی ہوتی تو آج یہ سب کچھ نہ کرنا پڑتا آپ کو! اللہ آپ کو صبر دے! مریم نوازشریف کی طرف سے جاری جعلی نوٹیفیکیشن کے مطابق روٹی کی قیمت 16 روپے تھی جبکہ اصلی نوٹیفیکیشن میں 100 گرام روٹی کی قیمت 15 روپے درج تھی۔

https://twitter.com/x/status/1789235678200672662
مریم نوازشریف کے ایکس (ٹوئٹر) پیغام پر صارفین کی طرف سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ایک صارف نے لکھا: کچھ پی ٹی آئی پیڈ میڈیا اینکرز اور یوٹیوبرز کو چھوڑ کر پوری عوام بلکہ پوری دنیا میں الحمداللہ یہ رائے عام ہوچکی ہے کہ پاکستان میں مسلم لیگ کی حکومت نے چند مہینوں میں ہی مہنگائی کہ کمر توڑ دی ہے، 30 فیصد مہنگائی کم ہوکر 15 فیصد تک پہنچ چکی اور کھانے پینے کی اشیاء میں تو ریکارڈ کمی ہوئی!

https://twitter.com/x/status/1789239002417000830
ایک صارف نے لکھا: میم یہ جو ڈس انفارمیشن والے لوگ ہیں یہ سب سے زیادہ خطرناک ہوتے ہیں! اور ان سے بھی خطرناک لوگ وہ ہیں جو سرکاری دستاویزات میں چھیڑخانی کر کے ان کو پبلک کر دیتے ہیں۔ ایسے لوگوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کروائیں، ورنہ یہ لوگ ناقابل تلافی نقصان پہنچائیں گے اور یہ لوگ تو ویسے ہی جھوٹ کے علمبردار ہیں،سو انکے جھوٹے پراپیگنڈے ناکام بنائیں۔

https://twitter.com/x/status/1789243600405999907
ایک صارف نے لکھا: یہ سب چیزیں اپنی جگہ لیکن ایک سوال کا جواب چاہیے کہ حکومت سالانہ 27 ارب روپے کے میڈیا کو اشتہار دیتی ہے جبکہ ملک ریاض 2 ارب روپے کے اشتہار دیتا ہے۔ حکومت کے خلاف میڈیا دن رات پروپیگنڈا کر رہا ہے جبکہ ملک ریاض کا نام بھی کوئی چینل نہیں لے سکتا، آخر 27 ارب پر 2 ارب کیوں بھاری ہے؟؟؟

https://twitter.com/x/status/1789239573588947023
ایک صارف نے مریم نوازشریف کے ایکس (ٹوئٹر) پیغام پر ردعمل میں تنقید کرتے ہوئے لکھا:سب سے پہلے الیکشن حلال طریقے سے جیتو! اپنے حلقے سے الیکشن یہ بدبودار مجرم ہار چکی ہے! اس بدبودار مجرمہ کو نظام دین نے لندن پلان میں ڈیل کے ذریعے پنجاب پر مسلط کیا ہے، فکر نہ کریں عمران خان اس مجرمہ سے عوام کا پیسے نکال کر جیل میں ڈالے گا!

https://twitter.com/x/status/1789236208922415215