
اسلام آباد میں دودھ دہی کی کوالٹی پر نیب کا نوٹس، سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل
اسلام آباد میں غیر معیاری دودھ اور دہی کی فروخت کا انکشاف پر نیب ایکشن میں آگیا،نیب نے غیر معمولی نوٹس لے لیا۔
چیف کمشنر اسلام آباد،فوڈ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کو 12جون 11 بجے طلب کرلیا،غیر معیاری دودھ دہی کی فروخت پر نیب سیکشن سی 33 کے تحت طلب کیا گیا،حکام کو غیرمعیاری دودھ اور دہی کی فروخت پر بریفنگ مانگ لی
نیب کی جانب سے نوٹس لینے پر سوشل میڈیا صارفین میدان میں آگئے اور دلچسپ تبصرے کرڈالے
https://twitter.com/x/status/1797893446843400411
سہیل راشد نے لکھا ایک طرف نیب کا پچاس کروڑ روپے سے زیادہ کی کرپشن پر ہی کارروائی والی ترمیم کی سپریم کورٹ میں حمایت ، دوسری جانب دودھ دہی کی کوالٹی پر نوٹس لے لیا
https://twitter.com/x/status/1797880212543389706
ریاض الحق نے لکھااعلیٰ عدلیہ خارجہ امور دیکھ رہی ہے,نیب دودھ دہی کا ریٹ,ہائیکورٹ بلدیاتی انتخابات ,پولیس لوگوں کے نکاح نامے,سیاستدان ایک دوسرے کو,مقتدر حلقے اقتدار کو ,عوام سوئے دار کو
https://twitter.com/x/status/1797890064401535183
ملا اختر نے لکھا بڑے صاحب کے گھر دودھ دہی بہتر نہیں آرہا ہوگا تو کاروائی شروع کردی
https://twitter.com/x/status/1797898583976694265
تنزیل الرحمان نے لکھا پہلی بار نیب کوئی اچھا کام کر رہا ہے, لگتا ہے کسی افیسر کے گھر خراب دودھ پینے سے کوئی بندہ بیمار ہو گیا ہے.
https://twitter.com/x/status/1797894665963978774
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/qzzih1i11h.jpg