پنجاب کے مختلف حلقوں میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کا عمل غیرآئینی: پی ٹی آئی

pti-imran-kan.jpg


پنجاب کے مختلف حلقوں میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کا عمل غیرآئینی: پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس
پاکستان تحریک انصاف کو نشانہ بنانے کے عزائم پوری قوم پر آشکار ہو چکے ہیں: اعلامیہ

پاکستان تحریک انصاف کے اجلاس میں پنجاب کے مختلف حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے عمل کو غیرآئینی قرار دیتے ہوئے اعلامیہ جاری کر دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس آج ہوا جس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق اجلاس میں کہا گیا ہے کہ غیرقانونی طور پر ہماری آئینی نشستیں کو چھین کر مسلم لیگ ن کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ پنجاب کے مختلف حلقوں میں دوبارہ سے ووٹوں کی گنتی کا عمل غیرآئینی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اعلامیہ میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ہمارے پاس حقیقی فارم 45 موجود ہیں ان کی روشنی میں انتخابات کے نتائج کا آڈٹ کیا جائے اور آئین وقانون کے مطابق تحریک انصاف کی چورہ شدی نشستیں واپس کی جائیں۔ اجلاس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو من گھڑت مقدمات میں بغیر کسی آئینی جواز کے پابند سلاسل رکھنے کی بھی مذمت کی گئی۔

پی ٹی آئی کور کمیٹی کا کہنا تھا کہ عجلت میں بانی پی ٹی آئی کو سائفر اور توشہ خانہ جیسے جھوٹے مقدمات میں سزائیں دی گئیں، تحریک انصاف کو نشانہ بنانے کے عزائم پوری قوم پر آشکار ہو چکے ہیں۔ عدالت کے فیصلوں کے خلاف کی گئی اپیلوں کی سماعت میں بلاجواز تاخیر کی کوششیں جاری ہیں، بانی پی ٹی آئی کے خلاف قائم جھوٹے مقدمات ختم کر کے انہیں رہائی کے احکامات جاری کیے جائیں۔

https://twitter.com/x/status/1765405101517152736
پی ٹی آئی کور کمیٹی نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی زندگی وصحت کو لاحق خطرات اور ان کی حفاظت کیلئے اقدامات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کور کمیٹی بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سب جیل میں ان کی مرضی کے برخلاف رکھنے پر شدید مذمت کرتی ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی کی زندگی کو لاحق خطرات کا ازالہ کیا جائے اور سکیورٹی پر تحفظات کو دور کیا جائے۔

تحریک انصاف کی طرف سے ایکس (ٹوئٹر) پر جاری پیغام میں لکھا گیا کہ: دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ عام انتخابات انتہائی متنازع تھے، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے 1 ماہ بعد اپنی ویب سائٹ پر من گھڑت فارم 45 اپ لوڈ کیے۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے فارم 45 میں ترامیم، جعلسازی واضح ہے جو سراسر اشتعال انگیزی ہے، انتہائی بھونڈے انداز میں اتحادیوں کی ناجائز حکومت بنانے کیلئے عمران خان کا دوتہائی مینڈیٹ چرا لیا گیا۔
 

digitalzygot1

Minister (2k+ posts)
This is banana republic. Most corrupt in the region. First stole people mandate by fraud elections now this. Absolutely pathetic. Army has ruined the country.
 

Sach Bolo

Senator (1k+ posts)
پنجاب کے مختلف حلقوں میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کا عمل غیرآئینی: پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس


because they are losing seats in recount 🤣
 

Wake Up Pakistan

Chief Minister (5k+ posts)
پنجاب کے مختلف حلقوں میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کا عمل غیرآئینی: پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس


because they are losing seats in recount 🤣
Daikhna Seat kay chakar mai Pakistan na loose kar daina

phair na kahna dasya nahee