
پنجاب سے پی ٹی آئی کے 23 لوگ مسلم لیگ ن سے رابطے میں ہیں۔ اگر نواز شریف واپس نہ آئے تو مریم نواز خود شہباز شریف کو وزیراعظم کیلئے نامزد کریں گی۔
سما نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہا حکومتی جماعت کے 23 لوگوں کے نام میرے پاس موجود ہیں جو ٹکٹ کے بدلے ہمارے ساتھ آنا چاہتے ہیں۔ ان لوگوں نے صرف یہ کہا ہے کہ ہمیں اوپر سے فون نہ آئے تو ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ رانا ثنا نے کہا کہ نواز شریف کے بعد شہباز شریف ہی وزارت عظمیٰ کے امید وار ہیں۔
ڈیل کی خبروں پر رانا ثنا نے کہا ہم نے کھبی بھی ڈیل کی خواہش نہیں کی۔ جیونیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں میزبان نےسوال کیا کہ ن لیگ کی امید تو نہیں ٹوٹ گئی جس پر جواب دیتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ترجما ن پاک فوج نے کہا ہے کہ اداروں کو ان معاملات میں نہ گھسیٹیں ، ہمارا تو سب سے پہلا مطالبہ ہی یہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ ڈیل کی تردید کی جہاں تک بات ہے تو کیا مسلم لیگ ن کے کسی ذمہ دار شخص، میاں نواز شریف یا کسی عہدیدار نے کسی جگہ پر یہ بیان دیا ہے کہ ن لیگ کی ڈیل ہورہی ہے، ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اس حکومت کی سرپرستی بند کردے ، ملک میں صاف و شفاف انتخابات کا انعقاد کروایا جائے، اگر ہمارے مطالبات آپ کو ڈیل لگتے ہیں تو پھر آپ اسے ڈیل ہی کہیں۔
رانا ثناااللہ نے مزید کہا کہ اگر اس حکومت کی سرپرستی بند ہوجائے تو یہ حکومت ایک مہینہ بھی نہیں چل سکتی، یہ اپنے بوجھ سے اپنی نااہلی و نالائقی سے گریں گے، جوائنٹ سیشن میں حکومت نے جس طرح سے اپنے لوگ پورے کیے ہیں اس کی حقیقت سب کو معلوم ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2sanaptiarkaan.jpg