پنجاب حکومت کا غریب بچیوں کی شادی کیلئے خصوصی منصوبہ،1لاکھ روپے سلامی

maryam1h1ih23.jpg

پنجاب حکومت کا غریب بچیوں کی شادی کیلئے خصوصی منصوبہ، 1لاکھ روپے کی سلامی و فرنیچر دیا جائے گا

پنجاب حکومت نے غریب بچیوں کی شادی کیلئے خصوصی منصوبے کا اعلان کردیا ہے، منصوبے کے تحت غریب بچیوں کو شادی کیلئے 1 لاکھ روپے کی سلامی اور جہیز کا سامان دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق منصوبے کی منظوری پنجاب کابینہ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت 17ویں اجلاس میں دی۔

کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے کے تین ہزار غریب خاندانوں کی بچیوں کی شادی کیلئے منظور کیے گئے پراجیکٹ کے تحت اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے دلہن کو ایک لاکھ روپے کی سلامی دی جائے گی۔

اس کے علاوہ دلہن کو جہیز میں فرنیچر، برتن اور کپڑوں کے علاوہ دیگر استعمال کی 13 اشیاء بطور گفٹ فراہم کی جائیں گی۔

کابینہ اجلاس میں ای بس سروس اسکیم کی منظوری بھی دی گئی اور بے زمین کاشتکاروں کو ایک لاکھ ایکڑ زمین 3 اور پانچ سال کی لیز پر دینے کے منصوبے کو بھی منظور کیا گیا جبکہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے لاہور میں الیکٹرک ٹیکسی پلان سے متعلق رپورٹس بھی طلب کرلی ہیں۔
 

M_Shameer

Senator (1k+ posts)
انتہائی بکواس منصوبہ ہے۔ یہ بھیک پروگرامز ملکی معیشت کیلئے زہر ہیں۔ مزید برآں ان غریبوں کی شادیاں کروا کر ان میں سے مزید غریب پیدا ہوں گے۔ اگر ان کا بھلا کرنا ہے تو ان لڑکیوں کو روزگار دے کر مالی طور پر خودکفیل بناؤ۔ پھر یہ خود کمائیں گی اور خود عزت سے شادی کرلیں گی۔۔
 

Back
Top