پنجاب حکومت نے عمران خان حملہ کیس میں تسنیم حیدر کو شامل تفتیش کرلیا

nawaz-sharif-jit-tasneem-hddr.jpg


پنجاب حکومت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر قاتلانہ حملے کے کیس میں تسنیم حیدر کو شامل تفتیش کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لندن میں پریس کانفرنس کےد وران عمران خان پر حملے اور ارشد شریف کےقتل سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات کرنے والے پاکستانی شہری تسنیم حیدر کو پنجاب حکومت نے شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ کے مشیر داخلہ عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ پریس کانفرنس اور نواز شریف پر الزامات کےبعد تسنیم حیدر کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ ہوا ہے،

اس حوالے سے تسنیم حیدر سے رابطہ بھی کرلیا گیا ہے، تسنیم حیدر کے اقبالی بیان کے بعد مسلم لیگ ن کی مرکزی، صوبائی و ضلعی قیادت سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیرآباد میں عمران خان پر حملے کی تفتیش کا کا دائرہ کار وسیع کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے لندن میں مقیم رہنما ناصر بٹ نےتسنیم شاہ نامی شخص کےخلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان کردیا ہے اور کہا ہے کہ ان کا ن لیگ سےکوئی تعلق نہیں ہے، تسنیم شاہ اور ان کے ہمراہ موجود وکیل کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کریں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز لندن میں مقیم پاکستانی تسنیم حیدر نے ایک تہلکہ خیز پریس کانفرنس کی اور خود کو مسلم لیگ ن لندن کا ترجمان بتاتے ہوئے انکشاف کیا کہ پاکستان میں عمران خان پر قاتلانہ حملے اور کینیا میں قتل ہونے والے سینئر پاکستانی صحافی ارشدشریف کے قتل کی منصوبہ بندی لندن میں کی گئی جس میں ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف ملوث ہیں۔
 
Last edited by a moderator:

Diabetes

MPA (400+ posts)
کیا شامل کریں گے، ایف آئ آر میں تو نام شامل کر نہیں کر سکے ، آپ رہنے ہی دیں، لنڈن پولیس کو اپنا کام کرنے دیں ، آپ یہاں بیٹھ کر تالیاں بجایئں جو آپکو سوٹ کرتا ھے