پنجاب اور سندھ میں کارروائیاں، بھارتی ایجنسی را کے 10 ایجنٹ گرفتار

2822464507c6e25.png

انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب، سندھ پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائیوں کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی 'را' سے وابستہ 10 ایجنٹس کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ افراد پاکستان میں تخریبی کارروائیوں، فنڈنگ، حساس معلومات کی ترسیل اور سہولت کاری میں ملوث پائے گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب نے صوبے کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ نیٹ ورک کو بے نقاب کیا۔ ان کارروائیوں میں 6 سہولت کار گرفتار کیے گئے، جن میں دبئی سے ’را‘ کی فنڈنگ وصول کرنے والا ایک نمایاں کردار بھی شامل ہے۔

حکام کے مطابق گرفتار ملزمان بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس (BSF) سے بم حاصل کر چکے تھے، جنہیں ملک میں دہشتگردی کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔ بہاولپور میں مسجد اور ریلوے اسٹیشن پر حملے کی سازش کو ناکام بناتے ہوئے منصوبہ ساز کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

کراچی کے علاقے قائدآباد، ملیر میں سندھ پولیس کے خصوصی تحقیقاتی یونٹ (SIU) اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کر کے چار بھارتی ایجنٹس گرفتار کیے۔ ایس ایس پی ایس آئی یو شعیب میمن نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزمان مسلسل بھارتی بی ایس ایف کے کرنل "رنجیت" سے رابطے میں تھے اور انہیں پاکستان کی حساس معلومات فراہم کر رہے تھے۔

گرفتار ملزمان سے ایس ایم جی رائفل، ایم پی فائیو، دو پستول اور چھینی گئی گاڑی برآمد ہوئی۔ دورانِ تفتیش انکشاف ہوا کہ یہ افراد بن قاسم میں فوجی اور سی پیک تنصیبات، سجاول میں نیوی اور پاک فوج کے اہم مراکز، اور فوجی نقل و حرکت کی تفصیلات دشمن کو فراہم کر رہے تھے۔

گرفتار مرکزی ملزم محمد خان عرف بلو 2009 سے بھارتی خفیہ ایجنسی "را" کے لیے جاسوسی کر رہا تھا۔ وہ حساس مقامات کی تصاویر اپنے موبائل فون سے لیتا اور موقع ملنے پر بارڈر کراس کر کے بھارت پہنچ جاتا، جہاں بھارتی فوجی افسران اس کا ڈیٹا منتقل کرتے۔

تمام گرفتار شدہ ایجنٹس کا تعلق ضلع سجاول سے ہے اور وہ پیشے کے اعتبار سے مچھیرے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان "را" سے تربیت لینے کے لیے متعدد بار بھارت بھی جا چکے ہیں۔
 
Husain中川日本

Senator (1k+ posts)

وہی ستر سال پرانا انڈیا والا راگ پاٹھ

Bajrangi Bhaijaan Bollywood GIF
 
Back
Top