
پلان اے سامنے آ گیا، ابھی پلان بی بھی موجود ہے اور پلان سی سے کام تمام ہو جائے گا، فیصل واوڈا
رہنما تحریک انصاف فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ہمارا پاس ہر طرح کا منصوبہ موجود ہے ایک پلان اے تھا جو تھوڑا سا سامنے آ گیا ایک پلان بی اور اسی طرح ایک پلان سی بھی موجود ہے۔ اگر سپریم کورٹ نے معاملہ الٹ دیا تو پھر پلان بی سامنے لے کر آئیں گے۔
فیصل واوڈا نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سرے عام سڑکوں پر بولیاں لگنے لگیں اور لوگوں کی وفاداریاں تبدیل کرائی جائیں تو ایسی صورتحال کو کیا کہا جا سکتا ہے اس کا تو ٹی وی پر نام بھی نہیں لیا جانا چاہیے مگر ہم پُرامید ہیں کہ حالات ہمارے ہاتھ میں ہیں اور سب ٹھیک ہو جائے گا۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما و سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے بھی عوام کو مزید سرپرائزز کا عندیہ دے دیا۔ پرویز خٹک نے گزشتہ روز اسمبلی تحلیل ہونے اور قومی اسمبلی میں تحریکِ عدم اعتماد کے مسترد ہونے کے بعد ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا۔
https://twitter.com/x/status/1510535414246899714
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’کیا آپ سب نے سرپرائز کو انجوائے کیا؟ مزید سرپرائزز کے لیے بھی تیار رہیں۔‘ اس کے ساتھ ہی سابق وفاقی وزیر نے “BehindYouSkipper” کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/fasil11h1.jpg