پشاور : ‏پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکا، دھماکے سے مسجد کی چھت منہدم

naveed

Chief Minister (5k+ posts)
https://twitter.com/x/status/1619982211859582976
https://twitter.com/x/status/1619979215037939712
پشاور میں پولیس لائنز کے قریب دھماکہ

ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس لائنز میں مسجد کے قریب ہوا، دھماکے کے باعث عمارت کا ایک حصہ گر گیا ہے، دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہاہے ۔

ذرائع کے مطابق دھماکہ ہائی سکیورٹی زون میں ہواہے ، امدادی اور ریسکیوٹیمیں بھی روانہ کردی گئی ہیں،زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ منتقل کیا گیا ہے۔پولیس فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیاہے۔
 
Last edited by a moderator:

naveed

Chief Minister (5k+ posts)


2434898-pshblast-1675068624-497-640x480.jpg


پشاور کی پولیس لائنز میں واقع مسجد میں خودکش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے 17 اہلکار شہید ہو گئے جبکہ 90 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق پولیس لائنز کی مسجد میں باجماعت نمازِ ظہر ادا کی جا رہی تھی جس کے دوران پہلی صف میں موجود خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

خود کش دھماکے سے پولیس لائن کی مسجد کی چھت منہدم ہو گئی، جس کے ملبے تلے متعدد افراد ابھی بھی دبے ہوئے ہیں۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ریسکیو اہلکار امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں جو زخمیوں کو مسجد سے نکال رہے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق خود کش دھماکے کے 18 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال کی انتظامیہ نے شہریوں سے خون کے عطیات دینے کی اپیل کی ہے۔
 
Last edited by a moderator:

samkhan

Chief Minister (5k+ posts)
جب تک ان جرنیلوں اور انکی فیلمیز کو کتے کی موت نہیں مارا جائیگا حالات میں کوئی تبدیلی نہیں آنے والی
 

Mediawatch

MPA (400+ posts)
ان بے غیرت جرنیلوں کی ہڈیاں پسلیاں توڑ دیں ہم ؟ فوج میں جتنی بھی اوپر کی کمان ہے سارے امریکہ کے پالتو کتے ہیں سیاستدانوں کی بجائے ان کے گھروں میں گھسنا ناگزیر ہو چکا ہے۔ جس دن یہ قوم اپنے گھروں سے نکل کر کورکمانڈر ہاؤسز کا گھیراؤ کرے گی وہ انقلاب کا دن ہوگا۔ اور وہ دن قریب ہے
 

Mediawatch

MPA (400+ posts)
یہ آئین شکن ہمیشہ سے جانور درندے رہے ہیں گندی نالی کے کیڑے رہے ہیں اپنے غلیظ مقصد کے لیے یہ دھماکے بھی کرواتے ہیں لیڈران کو گولیاں بھی مرواتے ہیں اور ملک پر قابض بھی ہوتے ہیں