پشاور :سسرالیوں کی فائرنگ سے زخمی گولڈ میڈلسٹ طالب علم جاں بحق

4nojawanjabhahhq.png

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے ایڈوارڈ کالچ کا گولڈ میڈلسٹ طالب علم اور معروف ویٹ لفٹر یاسین جاں بحق ہوگیا,گولڈ میڈلسٹ طالب علم اور خیبرپختونخوا کا معروف ویٹ لفٹر یاسین دس اپریل کو سسرالیوں کے ساتھ جھگڑے کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوا تھا، جس کے بعد اُسے اسپتال میں داخل کرایا گیا اور وہ یکم جون کو دوران علاج دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق یاسین کو سسرالیوں نے جھگڑے کے دوران فائرنگ سے قتل کیا، جس پر چار ملزمان کو حراست میں لیا گیا, مقتول کے والد ریاض نے بتایا کہ بیٹے یاسین نے 2016 میں پسند کی شادی کی تھی، سسرالیوں نے جھگڑے کے دوران اُس کے سر پر گولی ماری تھی,انہوں نے بتایا بیٹے کی زندگی بچانے کے لئے رپورٹس نیدر لینڈ بھی بھجوائیں اور ہم وہاں علاج کیلیے پیسوں و کاغذی کارروائی کا بندوبست کررہے تھے۔

https://twitter.com/x/status/1796980895888355805
دوسری جانب کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ڈکیتی مزاحمت پر 27 سالہ مکینیکل انجیئنراور گولڈ میڈلسٹ قتل کر دیا گیا,مقتول اتقا نے موٹر سائیکل لٹیروں کے حوالے کردی تاہم اتقا خود گاڑی کے پیچھے چھپ گیا تھا۔ اس کے باوجود ڈکیتوں کی جانب سے نوجوان کو گولی مار دی گئی۔
 

c'estmoi

Chief Minister (5k+ posts)
Not sure how many times I have said this, marriages should be banned. Marriage is a cancer to human freedom and dignity. Two perfectly sane people/families become crazy after getting married.
 

Back
Top