نادان
Prime Minister (20k+ posts)
جناب کچھ سال پہلے تک آپ اتنے کھلے ذہن کے نہیں تھے. پھر یہ یکایک کس احساس کمتری نے دیسی لبرلز کو باور کرایا کے زمانے کے ساتھ چلنا ہے تو ویلنٹائن ڈے منانا ضروری ہے. کیا خوف ہے جس نے اتنا بے خوف کر دیا کے بے حیائی اور بغیرتی کی اتنی شد و مد کے ساتھ وکالت کر جانے لگی. زمانہ ویلنٹائن ڈے منانے سے بہت آگے جا چکا ہے. آپ ابھی بھی بہت پیچھے ہیں یقینا پیچھے رہ جانے کا یہ خوف بہت ڈرارتا ہو گا
مذہب ریاست کے بغیر وجود رکھ سکتا ہے تو بے مذہبیت کو کیا عارضہ لاحق ہے کے ریاست لازما اس کی سر پرستی کرے. کوئی خوف تو ہے جس نے لادنیوں کو یہ سبق پڑھایا ہے کے مذہب کو ریاست سے نکالو اور بے مذہبیت کو ریاست کے ذریعے دوسروں کے سروں پر توپ دو
پردہ اسلام سے بھی تھا. اسلام سے پہلے زنا، جوا، سود، شراب، ہم جنس پرستی بھی ہوتی تھی. کیا خوف ہے جو جدیدت پسندوں کو یہ جھوٹ بولنے پر مجبور کرتا ہے ہے کے پردہ پتھروں دور کی بات ہے جبکہ زنا، جوا، سود، شراب، ہم جنس پرستی جدیدیت کی علامت. کوئی تو خوف ہے جو لبرلز پردے کی ایک چادر سے ڈرتے ہیں
سلام انصاری صاحب ......ایک چھوٹی سی عرض ...ہم یہاں رہتے ہیں ..غیر اسلامی ملک میں ..لیکن ہمیں اپنے عقائد پر عمل کرنے میں کوئی دشواری نہیں ..کوئی ڈنڈے کے زور پر آ کر نہیں کہتا کہ تم وہ کرو جو ہم کرتے ہیں ..انسان آزاد پیدا ہوا ہے ..اسے اپنے فیصلے کرنے میں آزاد ہونا چاہئے ...ابھی دنیا گلوبل ولیج ہے ..آپ جو ہو رہا ہے اسے ڈنڈے کے زور پر نہیں روک سکتے .اور نہ ہی ایسے نفرت انگیز تھریڈ بنا کر ..دو تین دن سے خاموش تماشائی کی طرح تھریڈ پر تھریڈ پڑھ رہی ہوں ..جو میرے لئے سب سے زیادہ ڈسٹربنگ بات ہے ویلینٹائن ڈے کے مخالفین اسے فحاشی کا سبب جانتے ہیں اور غیر اسلامی بھی ..لیکن دوسروں کو روکتے ہوئے ان کی بہنوں اور بیٹیوں کے لئے خود کو بھی پیش کر دیتے ہیں ..اس سے کھلی منافقت کیا ہو گی ..کیا یہ رویہ عین اسلامی ہے ..کیا کوئی روک پائے گا ..کیا اسلامی تعلیمات کو پھیلانے کا یہ ہی طریقہ ہے ..سچ بتائیے گا ..کہ یہ سب مناسب ہے ؟.