
تیئیس مارچ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، اس حوالے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے 23 مارچ کی مناسبت سے ملی نغمہ "شاد رہے پاکستان" ریلیز کردیا،ڈی جی آئی ایس پی آر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری ملی نغمہ "شاد رہے پاکستان" 4 منٹ پر محیط ہے۔
نغمے میں ملکی افواج کے علاوہ کراچی سے لیکر خیبر تک پاکستان کے خوبصورت شہردوں، نیلگوں سمندر، کھیت کھلیانوں، پہاڑی سلسلوں اور برف پوش پہاڑوں کو دکھایا گیا،ملی نغمے میں شجاع حیدر اور یشال شاہد نے آواز کا جادو جگایا ہے، جبکہ اس کے ڈائریکٹر یاسر جسوال ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے سوشل میڈیا پر لکھا گیا کہ ملی نغمہ "شاد رہے پاکستان" قوم کے عزم کا اظہار ہے، ملی نغمہ قوم کو خوشحالی کے راستے پر اتحاد اور ثابت قدمی کی ترغیب دیتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1504306542199578629
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ گیت اس ارضِ پاک کے نام ایک ایسی دعا ہے جو ہر پاکستانی کے دل کی آواز بن کر اعلان کر رہا ہے کہ شاد تھا، شاد ہے اور شاد رہے یہ پاکستان،آئی ایس پی آر نے بتایا کہ یہ گیت شاندار ماضی، پرعزم حال اور خوشحال مستقبل جیسی نیک تمناؤں کا مظہر ہے۔
پاکستان کے معروف کمپوزر شجا ع حیدر نے اس گیت کو نا صرف لکھا بلکہ اس کی خوبصورت دُھن بھی ترتیب دی ہے۔ یشل شاہد اور شجاع حیدر کی بہترین آوازوں میں اس گانے کو بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shadd-rahy.jpg