پاک فوج کا جانی نقصان ،گولہ بارود کا خرچہ کم کرنےلئےروبورٹ سسٹم تیار

Milkyway

Senator (1k+ posts)
Untitled-(1200-x-900-px)-(60)1737762215-0-600x450.webp

افواج کا جانی نقصان اور گولہ بارود کا خرچ کم کرنے کیلیے روبوٹ ویپن سسٹم تیار

مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (شہید زوالفقار علی بھٹو) خیرپور کیمپس کے طلبہ نے پاکستان کی دفاعی خود انحصاری کو مضبوط بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت سے چلنے والا روبوٹ وہیکل تیار کرلیا، جس پر نصب لیزر گن سیکنڈوں میں اپنے ہدف کو جلاکر بھسم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

یہ تخلیقی آئیڈیا عملی شکل اختیار کرنے کی صورت میں سیکیورٹی اہلکاروں اور افواج کے جانی نقصان کو کم کرتے ہوئے روایتی گولہ بارود کے خرچ کو کم کرے گا۔

مصنوعی ذہانت کے ذریعے دوست اور دشمن کی شناخت کرتے ہوئے متحرک اور غیرمتحرک اہداف کو زمین سے زمین، فضاء سے زمین یا زمین سے فضاء میں انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت کا حامل ہوگا۔

مہران یونیورسٹی کے خیرپورکیمپس کے طلباء کی ٹیم نے اپنا منفرد تخلیقی آئیڈیا کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقدہ چوتھے ریسرچ اینڈ ٹیکنالوجی شوکیس میں پیش کیا، جسے وزیر اعلیٰ سندھ نے بھی بے حد سراہا۔

اس تخلیق کو نیکسٹ جنریشن روبوٹک کومبیٹ سسٹم ود انرجی کا نام دیا گیا ہے، مہران یونیورسٹی ڈپارٹمنٹ آف الیکٹرانکس خیرپور کیمپس کے طالب علم سید اویس احمد نے بتایاکہ انھوں نے روبوٹ لیزر گن کا پروٹوٹائپ بنایا ہے جو روایتی بیلسٹک ویپن سسٹم کا بہترین متبادل بن سکتا ہے۔

اس سسٹم کی افادیت یہ ہے کہ اس میں گولا بارود استعمال نہیں ہوگا بلکہ لیزر شعاؤں کی بیم سے ہدف کو روشنی کی رفتار سے نشانہ بنایا جاسکے گا، سید اویس احمدنے بتایاکہ پروٹو ٹائپ کیمرا سینسرز اور آئی آر (ریڈار) سینسرز پر مشتمل ہے اور مختلف قسم کے لینسز استعمال کیے گئے ہیں۔

اس وقت اس کی رینج چھ فٹ ہے جسے بہتر اور بڑے ماڈیولر استعمال کرکے اس حد تک بڑھایا جاسکتا ہے کہ فضائی حملے کے دوران دشمن کے میزائلوں کو بھی فضاء میں ہی لیزر شعاعوں سے ناکارہ کیا جاسکتا ہے۔

 

Milkyway

Senator (1k+ posts)

بھارتی ماہرین کی ناتجربے کاری اور پست معیار کا پول کھل گیا، حادثے کے بعد 330 ہیلی کاپٹر گراؤنڈ

Untitled-(1200-x-900-px)-(62)1737764750-0-600x450.webp

جنوری کو ایک حادثے کے بعد بھارت کے مقامی تیار کردہ ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر ’’ حال دھرو‘‘(HAL Dhruv)کے سبھی 330 ہیلی کاپٹر گراؤنڈ کردیے گئے۔

بھارت کی تینوں افواج عسکری سامان کی ترسیل میں انہیں بطور ’’گدھا‘‘ استعمال کرتی ہیں۔اب جبکہ یہ ہیلی کاپٹر دستیاب نہیں تو مسلح افواج میں سامان کی نقل و حمل بروقت نہ ہونے پر سنگین بحران آچکا ہے۔

’’دھرو‘‘ بھارتی سرکاری اور نجی اسلحہ ساز اداروں میں کام کرتے ہیں یہ ہیلی کاپٹرز بھارتی ماہرین کی ناتجربے کاری اور پست آلات و پرزے استعمال کرنے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

یہ ماہرین اکثر مقامی ہتھیاروں کی ٹیکنالوجی پر دسترس حاصل نہیں کر پاتے اور وہ بار بار خراب ہوتے ہیں۔ ’’دھرو‘‘ بنانے کا فیصلہ 1984ء میں ہوا تھا مگر حسب روایت یہ منصوبہ تاخیر سے بیس سال بعد مکمل ہو سکا۔ تب سے یہ 410 ہیلی کاپٹر بن چکے ہیں اور ان میں سے 23تباہ بھی ہو گئے ہیں۔

ایل سلواڈر نے بھارت سے 7 ’’دھرو‘‘ خریدے تھے مگر چند سال میں چار حادثوں میں تباہ ہو گئے۔ ایل سلواڈر نے تنگ آ کر ’’دھرو‘‘ گراؤنڈ کر دیے۔اب بھارت میں بھی جب کوئی ایک’’دھرو‘‘ تباہ ہوا تو سارا بیڑا کھڑا ہو جاتا ہے۔

اسے بنانے والے سرکاری ادارے، ہندوستان ایئروناٹیکس کا کہنا ہے، کچھ پتہ نہیں کہ ’’دھرو‘‘ کب اڑیں گے۔ یہ ہیلی کاپٹر بنانے پر لگے بھارتی قوم کے اربوں روپے ضائع ہو چکے ہیں۔اب بھارتی افواج کو سامان کی نقل و حمل کیلئے روس یا اسرائیل سے قابل اعتماد ہیلی کاپٹر خریدنا پڑیں گے۔ جنگ میں تو ’’دھرو‘‘ عین وقت پر دھوکہ دے کر کایا پلٹ سکتا ہے۔

یاد رہے پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس 1981ء سے مشاق تربیتی طیارے بنا رہا ہے جنہیں پاکستان سمیت دنیا کے گیارہ ممالک کی افواج استعمال کر رہی ہیں۔ پچھلے چوالیس سال میں بنے 488 طیاروں میں سے صرف چار حادثے کا شکار ہوئے ہیں۔ اس طیارے کی شاندار کامیابی پاکستانی ماہرین کے بے مثال تجربے اور ہنرمندی کا
عین ثبوت ہے۔​
 

exitonce

Prime Minister (20k+ posts)

بھارتی ماہرین کی ناتجربے کاری اور پست معیار کا پول کھل گیا، حادثے کے بعد 330 ہیلی کاپٹر گراؤنڈ​

Milkyway: BARRWAY BHARAT KEY CHORR, TOU COMPANY KEY FIQAR KAR.​

 

Milkyway

Senator (1k+ posts)

بھارتی ماہرین کی ناتجربے کاری اور پست معیار کا پول کھل گیا، حادثے کے بعد 330 ہیلی کاپٹر گراؤنڈ​

Milkyway: BARRWAY BHARAT KEY CHORR, TOU COMPANY KEY FIQAR KAR.​

Pakistan’s Naval Titans:
Harbah & SMASH

Harbah: subsonic cruise missile with a 280-290 km range and Mach 0.8 speed.SMASH: Supersonic ballistic missile exceeding 350 km in range with pinpoint accuracy.These cutting edge weapons ensure Pakistan Navy's dominance in the Indian Ocean, posing a significant challenge to India's naval assets and strategic installations, reinforcing maritime deterrence with unparalleled lethality.
GiEb-zpXkAAtYB5

GiEb-VIWAAA4eiQ
 

Dr Adam

President (40k+ posts)

اور اس سے اپنے ہی لوگوں کو ماریں گے
بھارت سے ویسے ہی ہار مان چکے ہیں اور اگر طالبان کو انگلی کی تو وہ اس بدمعاش اور مغرور فوج کو مار مار کر دنبہ بنا دیں گے جو انکی دس نسلیں یاد رکھیں گی
 

Islamabadiya

Chief Minister (5k+ posts)
anti pakistan dushamn bjp bhardwas and imrandooz really butt hurt in pak military gains

indian assets being nutralised, BD buying pak military hardware

takleef tu hu gee
 

exitonce

Prime Minister (20k+ posts)

اور اس سے اپنے ہی لوگوں کو ماریں گے
بھارت سے ویسے ہی ہار مان چکے ہیں اور اگر طالبان کو انگلی کی تو وہ اس بدمعاش اور مغرور فوج کو مار مار کر دنبہ بنا دیں گے جو انکی دس نسلیں یاد رکھیں گی
BAAT TOU SACH HAY, HISTRY MAIN ENGLAN, RUSSIA AUR RECENTLY USA PITT CHUKA HAY TOU YA KYA BACHTAY HAIN.
 
Last edited:

patwari_sab

Chief Minister (5k+ posts)
Pakistan’s Naval Titans:
Harbah & SMASH

Harbah: subsonic cruise missile with a 280-290 km range and Mach 0.8 speed.SMASH: Supersonic ballistic missile exceeding 350 km in range with pinpoint accuracy.These cutting edge weapons ensure Pakistan Navy's dominance in the Indian Ocean, posing a significant challenge to India's naval assets and strategic installations, reinforcing maritime deterrence with unparalleled lethality.
GiEb-zpXkAAtYB5

GiEb-VIWAAA4eiQ
ya missile to gandaji nawaz ne apne avenfield kay toilett me banaya ta
 

Back
Top