پاکستان کے قومی جانور مارخور کی تعداد میں تیزی سے کمی ہونے لگی

9marhor.jpg

پاکستان میں درجنوں جانوروں، پرندوں کی نسل ناپید ہونیکا خطرہ ہے جن میں قومی جانور مارخور کو بھی ناپید ہونے کا خطرہ لاحق ہے، پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے ماخور کی نسل میں آنے والی کمی پر تشویش کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق مار خور پاکستان کا قومی جانور ہے جو عنقریب نایاب سے ناپید ہونے کے خطرے سے دوچار ہے، اس حوالے سے سینیٹر شیری رحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کے قومی جانور مارخور کو ناپید ہونے کے خطرے سے دوچار قرار دے دیا گیا اور اس کا غیر قانونی شکار اور حکومت کی جانب سے بدانتظامی کی وجہ سے پاکستان میں اس کی آبادی میں زبردست کمی آرہی ہے۔


انہوں نے کہا کہ گزشتہ 3 سالوں میں CGNP میں کشمیری ماخور کی آبادی میں 70 فیصد سے زیادہ کمی دیکھی گئی ہے۔

شیری رحمان نے نایاب جانور کی حفاظت اور شکار کی روک تھام کے لئے حکومت سے فوری اقدام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جنگلی حیات اور حیاتیاتی تنوع کی حفاظت کے لئے اقدامات کریں۔

https://twitter.com/x/status/1455169299249877002
واضح رہے کہ مارخور جنگلی بکرے کی قسم کا ایک پہاڑی چرندہ اور پاکستان کا قومی جانور ہے۔ ہمالیہ، قراقرم، ہندو کش اور کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلوں میں پائے جانے والے اس جانور کو اپنی نسل مٹنے کے خطرے کا سامنا ہے۔