پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 18 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے

1751564998648.jpeg

کراچی: ملٹی لیٹرل اداروں اور کمرشل قرضوں کی مد میں موصول ہونے والی رقوم کے باعث پاکستان کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 18 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 27 جون 2025 کو ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 18 ارب 9 کروڑ 11 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیے گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران سرکاری ذخائر میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور صرف ایک ہفتے میں 3 ارب 66 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اس اضافے کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 12 ارب 72 کروڑ 78 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں، جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس موجود ذخائر 5 ارب 36 کروڑ 33 لاکھ ڈالر ہیں۔

مرکزی بینک نے مزید بتایا کہ 30 جون تک حکومتی مالی امداد (Inflows) کی آمد سے سرکاری ذخائر مزید بڑھ کر 14 ارب 51 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان بیرونی ادائیگیوں، درآمدی ضروریات اور آئی ایم ایف کے ساتھ نئے معاہدے کے تناظر میں زرمبادلہ ذخائر کے استحکام کی کوششوں میں مصروف ہے۔
 

Wake up Pak

(50k+ posts) بابائے فورم
Did the government obtain a loan from Chinese banks? Just a week ago, the balance in the State Bank's account was approximately $9.5 billion.
 

Back
Top