
بھارتی جنتا پارٹی کے رکن راجیہ سبھا سبرامنین سوامی نے پاکستان سے شکست کے بڑھک مارتے ہوئے پاکستان کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کے اپنے ناپاک عزائم کا اظہار کردیا ہے۔
بھارت کی حکمران ہندو انتہا پسند جماعت بھارتی جنتا پارٹی کے رہنما سبرامنین سوامی نے بھارت کی پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست کے اگلے روز ایک بڑھک مارتے ہوئے میچ کی مخالفت کی اور نفرت پھیلانے کا ذریعہ بن گئے ۔
اپنے بیان میں سبرامنین سوامی نے کہا کہ "دہشت گرد پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنا منظور نہیں ہے، مغل حکمران بھی پاکستان کی طرح ہی تھے مگر ہم نے ان کا نام و نشان مٹادیا"۔ انہوں نے کہا کہ" آج ہم کسی مائیکروسکوپ اور ٹیلی سکوپ کی مدد سے بھی مغلوں کا نام و نشان نہیں ڈھونڈ پاتے۔

سبرامنین سوامی نے پاکستان کے ٹکڑے کرنے کے اپنے ناپاک عزائم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کے چار ٹکڑے ہونے کے بعد چاروں کے ساتھ کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ سبرامنین سوامی نریندر مودی کی انتہا پسند جماعت بھارتی جنتا پارٹی کے اہم رہنما ہیں جو اکثر پاکستان اور مسلمانوں کے خلاف زہر اگلتے دکھائی دیتے ہیں، ماضی میں انہوں نے اپنی ہی حکومت کو پاکستان اور چین کے ساتھ بیک وقت جنگ لڑنے کا مشورہ بھی دے ڈالا تھا ۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6swamy.jpg