
2021 پاکستان کیلئے بہت برا اور بھیانک سال تھا؟ سلیم صافی
سال دوہزار اکیس اختتام پذیر ہوگیا،یہ سال جہاں کئی خوشیاں اور غم لایا، وہیں سیاست میں بھی اتار چڑھاؤ رہا، مہنگائی کے طوفان نے جہاں عوام کی مشکلات میں اضافہ کیا وہیں پی ٹی آئی حکومت کی مقبولیت بھی کم ہوگئی۔
جیونیوز کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں تجزیہ کاروں کے پینل سے سال دوہزار اکیس کی سیاست کے حوالے سے سوال کیا گیا، سلیم صافی نے دوہزار اکیس کی سیاسی کارکردگی کو صفر اسٹارد یئے اور کہا کہ 2021 پاکستان کیلئے بہت برا اور بھیانک سال تھا، پورے سال حکمران حکمرانی نہیں کرسکے اور اپوزیشن جماعتوں کی کوئی ادا اپوزیشن والی نہیں تھی۔
سلیم صافی نے مزید کہا کہ سیاست حکمران کیلئے بہترین حکمرانی کا نام ہوتی ہے،اپوزیشن کیلئے عوام کی ترجمانی کا نام ہوتی ہے،اس پورے سال میں جو حکمران تھے تو وہ حکمرانی نہیں کرسکے، انہوں نے پورے سال رسوا کیا،ذلیل کیا، جبکہ اپوزیشن جماعت کی کوئی ادا اپوزیشن والی نہیں رہی،انہوں نے عوام کی رتی بھر ترجمانی نہیں کی،اپوزیشن نے بھی رسوا کیا اسلئے ملک میں سیاست ہوہی نہیں رہی۔
بے نظیر شاہ نے سیاست کو ایک اسٹار دیا اور کہا کہ دوہزار اکیس میں حکومت اور اپوزیشن دونوں ہی فیل رہی، حکومت ایک کے بعد ایک الیکشن ہارتی رہی، پی ڈی ایم ٹوٹی تو دوہزار اکیس کی سیاست تو ناکام رہی،حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ وہ سیاست کو تین اسٹار دیںگے، کیونکہ سیاست کا مطلب ہے سیاسی کشمکش ، پورا سال ملک سیاسی اتار چڑھاؤ میں رہاہے،ارشاد بھٹی، مظہر عباس سمیت دیگر نے بھی ملکی سیاست پر مایوسی کا اظہار ہی کیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/saleem-safi-imran-khan.jpg