نیویارک: امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ پاکستان کا بہت سا حصہ سیلاب کے پانی میں ڈوبا ہوا ہے جس کے لیے اُسے دنیا کی مدد کی ضرورت ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے جوبائیڈن نے کہا کہ پاکستان کو سیلاب کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ پاکستان کا بہت سا حصہ زیر آب ہے جس کے لیے اُس ملک کو مدد کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا سامنا ہے، افسوسناک بات یہ ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کی قیمت انسانیت کو چکانا پڑ رہی ہے جس کے لیے تمام ممالک کو مل کر اقدامات کرنا ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ معاشی بہتری لانے کے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، روس کی جنگ کی وجہ سےعالمی سطح پر فوڈسیکیورٹی کو خطرات ہیں۔
بائیڈن کا کہنا تھا کہ امریکا یوکرین جنگ کا فوری خاتمہ چاہتا ہے، روس نے بے شرمی سے یوکرین پر حملہ کیا، روسی صدر پیوٹن نے یورپ کے خلاف ایٹمی حملے کی دھمکی دی۔