
شوبز کے ستاروں نے عمران خان پر اپنے اعتماد کا اظہار کردیا ہے، نامور فنکاروں نے عمران خان کے حق میں بیان دے دیا،معروف اداکار عدنان صدیقی نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ جو لوگ گندی سیاست کھیلنے میں مصروف ہیں،کیا وہ یہ نہیں سمجھتے کہ عمران خان ایک بہترین لیڈر ہے۔
عدنان صدیقی نے مزید کہا کہ لوگوں کی ان سے محبت اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ ایک بہترین لیڈر ہیں، پاکستان کی خاطر اس بندے کو اپنی مدت پوری کرنے دیں۔
https://twitter.com/x/status/1508315128189849601
ہر دل عزیز اداکارہ ماہرہ خان نے وزیر اعظم کے نام کے ہمراہ پاکستان کا جھنڈا بنایا اور ساتھ ہی دعا مانگتے ہوئے ایموجی بنایا جس کا یہ مطلب تھا کہ وہ عمران خان کے ساتھ ہیں اور اللہ پاکستان کی حفاظت کرے۔
گلوکار و موسیقار بلال مقصود کے مطابق پاکستان کو کم از کم اگلے دس سال عمران خان کی ضرورت ہے۔
https://twitter.com/x/status/1508346218094620673
اداکارہ صبا قمر نے عمران خان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ صرف واحد شخص عمران خان کا نہیں بلکہ یہ پاکستان کا معاملہ ہے، ساتھ ہی انہوں نے ان کی کامیابی کی دعا بھی کی۔
اداکارہ اشنا شاہ نے بھی وزیر اعظم کی حمایت اور اپوزیشن کی حکمت عملی کو تنقید کا نشانہ بنایا،منیب بٹ نے بھی وزیر اعظم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کی حمایت کردی،اداکارہ و ماڈل ماہ نور نے اپوزیشن کو اپیل کی کہ عمران خان کو اپنی مدت پوری کرنے دی جائے، اس کے بعد ہی ان کے خلاف واویلا کیا جائے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/mahira1hh1.jpg