یارو یہ چکر کیا ہوتا ہے پچ کا ؟ کرکٹ کا مجھے جنون ہے پر اسکی سائنس کا ککھ نہیں پتا. اگر کوئی پوچھے گلی یا مڈ آن تو میری شکل دیکھنے والی ہوتی ہے. ایک لڑکا تھا ہمارے گاؤں میں. بلا کا بلے باز تھا. کیسی بھی پچ ہو، کسی بھی میدان کی ہو، شہر کی ہو یا گاؤں کی، کالج کی ہو یا محلے کی، بارش ہو یا دھوپ، سنڈے ہو یا منڈے، بندہ آوٹ ہوکے نہیں دیتا تھا، اوپر سے چھکے پہ چھکا چوکے پہ چوکا، شائد ہی کبھی اس نے چالیس سے کم رنز کیے ہوں. قریب قریب یہی حال شاہد آفریدی کا بھی تھا، پیچ کہیں کی بھی ہو، ملک کوئی سا بھی ہو، لالہ نے بس اندھا دھند بلا گھمانا ہے، چھکا ہو گیا تو ویل اینڈ گڈ ورنہ پویلین سدھارے.
یہ جو ہمارے تجربہ کار ترین بیٹسمین ہیں، دہائیوں کا تجربہ ہے، کیوں کسی پیچ کنڈیشن، موسم، نمی، دھوپ، نئی گیند پرانی گیند، بیٹنگ آرڈر کے چکروں میں پھنسے رہتے ہیں، ول پاور اور اس ٹیکنیک سے کیوں نہیں کھیلتے جو عمران خان نے بانوے کے ورلڈ کپ میں تیسرے نمبر پر آ کے کی تھی،