نواز شریف حکومت اور فوج
نواز حکومت نے فوج کو عملی طور پر سول حکومت میں شامل کۓ رکھا
یہاں تک کہ کوئی سویلن وزیر خارجہ بھی نہں رکھا
اور راحیل شریف آرمی چیف تو کیا ملک کا سب کچھ بن کر پوری دنیا گھوم پھرا
ملک کے اندر بھی وہ آرمی چیف ہونے کے ماورا جہاں کہیں بھی کوئی نیک نامی کا موقع ہو - وہ وہاں پہنچا ہوا ہوتا ہے
اس سے زیادہ بھی مارشل لا چاہے اس بے ڈھنگی قوم کو
وجہ یہ ہے کہ یہاں حکومت سے باہر پیٹھا سیاسی ما فیا اقتدار کی لڑائی میں ماہی بے آب کی طرح تڑپ رہا ہے اور ملک کی بد نصیبی یہ کہ یہ لوگ انتہائی طور پر بے اصول ، جھوٹے، بد دیانت اور بقول ایک امریکن اپنی ماں کو بھی بیچنے والے لوگ ہے
ان لوگوں کا بس چلے تو راحیل شریف تو کیا یہ شیطان کو بھی دعوت دے دیں کہ آؤ پاکستان کی باگ دوڑ سمبھال لو
یہ سیاسی بچہ جمہورے تقریبن ستر سال سے اس ملک کو چلنے نہں دے رہے
بھائی ملک اصولوں پر چلتے ہیں
احتساب ضرور کرو - پہلے ایک جامع احتساب قانون بناؤ
پھر سب کے سب بشمول حکومت کے احتساب کے لئے ایک ہی لاین میں کھڑے ہو جاو
پہلے حکومت کا مطلب ہے صرف سیاست تا کہ کل کو تمھاری باری ہی نا آ سکے اور حکومت سے تمہارہ انتقام پورا ہو جاۓ اور اس کے بعد رات گئی بات گئی
ٹی او آرز ایسے ہوں کہ اس میں نواز شریف کے علاوہ زرداری مرداری ، عمران خان ، سندھ گورنمنٹ ، پنجاب کورنمنٹ ، خیبر پچتوں خواہ گورنمنٹ ، مشرف ، مسلم لیگ (نوں )، پیپلز پارٹی ، تحریک انصاف سب شامل ہوں
قوانین کبھی ما سواۓ دیگرے نہں ہوتے بلکہ سب کے لئے یکساں ہوتے ہیں
اور سب سے بڑھ کر یہ کہ ان اقتدار کے بھوکے نام نہاد سیاسی ٹولے کی ناک میں نکیل ڈلنی چاہے - یہاں ہر نتھو فتو وزیر اعظم بننے کے چکر میں ہے اور ہر طرح کے روند اور سیاسی بد معاشی کر رہا ہے