پاکستان میں خطرناک زلزلےکی پیشنگوئی،ڈائریکٹرنیشنل سونامی سنٹر کراچی کاردعمل

14pakstnamezalalzla.png

پاکستان کے درمیان سے 2 بڑی پلیٹس کی سرحدیں گزرتی ہیں جو سومیانی سے شمالی علاقے تک پھیلی ہوئی ہیں : رپورٹ

بین الاقوامی زلزلہ پیما ریسرچ انسٹیٹیوٹ سولرسسٹم جیومیٹری سروے (ایس ایس جی ای او ایس) کی طرف سے آنے والے 2 دنوں کے دوران زلزلے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

ایس ایس جی ای او ایس کی طرف سے ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبہ بلوچستان میں زیرزمین فالٹ لائن چمن میں تیز لرزش ریکارڈ ہوئی ہے۔ فالٹ لائن چمن میں ریکارڈ تیزلرزش کے باعث امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ اگلے 2 دنوں کے اندر 6 یا اس سے زائد شدت کا زلزلہ آ سکتا ہے۔


ایس ایس جی ای او ایس کی رپورٹ کے مطابق سطح سمندر کے پاس فضا میں برقی چارج کا اتار چڑھائو بھی ریکارڈ ہوا ہے جس کی وجہ سے نقشے میں ظاہر کیے گئے جامنی رنگ والے علاقوں بشمول صوبہ بلوچستان میں آئندہ 2 دنوں میں طاقتور زلزلہ متوقع ہے۔ فالٹ لائن چمن کو ممکنہ طور پر انتہائی طاقتور زلزلے کا ریجن قرار دیا گیا ہے۔


ایس ایس جی ای او ایس کے مطابق جن علاقوں کا ذکر کیا گیا ہے یہ رپورٹس کی بنیاد پر ایک تخمینہ ہیں کیونکہ زلزلے کے درست مقامات کا تعین کرنے کے حوالے سے اب تک کوئی بھی قابل اعتماد طریقہ موجود نہیں ہے۔ پاکستان میں زلزلے کی پشین گوئی کرنے والے ڈچ سائنسدان اس سے پہلے ترکیہ میں آنے والے زلزلے کے حوالے سے بھی پیش گوئی کر چکے تھے۔

دوسری طرف ڈائریکٹر نیشنل سونامی سنٹر کراچی امیر حیدر لغاری کا کہنا ہے کہ زلزلہ کب، کہاں آئے گا کوئی پیش گوئی نہیں کر سکتا۔ پاکستان کے درمیان سے 2 بڑی پلیٹس کی سرحدیں گزرتی ہیں جو سومیانی سے شمالی علاقے تک پھیلی ہوئی ہیں اور کسی بھی جگہ پر زلزلہ آ سکتا ہے لیکن پیشگوئی ممکن نہیں۔ عمومی طور پر کسی بائونڈری لائن پر 100 سال گزرنے کے بعد دوبارہ سے زلزلہ آنے کا امکان ہوتا ہے۔


یاد رہے کہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی فالٹ لائن چمن میں ہے جو 900 کلومیٹر طویل ہے اور اسے چمن فالٹ سسٹم کہا جاتا ہے جس پر 31 مئی 1935ء کو چلتن میں ہولناک زلزلہ آیا تھا جس میں ہزاروں شہری جاں بحق ہو گئے تھے۔ چمن فالٹ لائن میں پاکستان کے علاوہ افغانستان کے کچھ علاقے آتے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں برس نیدرلینڈز کے تحقیق کار فرینک ہوگربیٹس نے 3 فروری کو ایک ٹوئٹر پیغام میں پیشگوئی کی تھی کہ لبنان، شام، اردن اور جنوبی وسطی ترکیہ میں 7.5 شدت کا زلزلہ آ سکتا ہے جو 3 دنوں بعد ہی سچ ثابت ہوئی تھی۔ شام اور ترکیہ میں 6 فروری کو آنے والے شدید ترین زلزلے میں ہزاروں شہری جاں بحق، لاکھوں زخمی ہو گئے تھے اور متعدد دیہات تباہ ہو گئے تھے۔
 

Bull

Minister (2k+ posts)
Ab zalzala he kuch karay in duffers aur harami siasat dano ka, mueera mistry tu haram pieyan kar raha hay.
 
Sponsored Link