پاکستان تحریک انصاف میں کرد اوغلو کون ہے؟

13afridikuuudattenksaan.png

علی امین گنڈاپور ایک عام ورکر کے لیول سے اٹھ کر یہاں تک پہنچا ہے جو میرا فخر ہے: رہنما پاکستان تحریک انصاف

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی نے نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری 2 دفعہ عمران خان سے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں 7 لوگوں کے ہمراہ ملاقات ہوئی۔

عمران خان نے کہا کہ میں نے تمہاری بہت باتیں سنی ہیں، تم ابھی چپ کیوں کھڑے ہو؟ کیوں نہیں بول رہے؟ اور پریشان کیوں ہو؟ تو میں نے ان سے کہا کہ میں آپ سے کہتا تھا کہ ہمیں اپنی پارٹی کو ان آرڈر کرنا ہو گا۔

https://twitter.com/x/status/1777393308903342429
میں نے ان سے کہا کہ اپنے اندر منافقین کو دیکھنا چاہیے، وہ اب سارے کہاں ہیں؟ آج بھی بغیر کسی ہچکچاہٹ کے کہتا ہوں کہ پاور کوریڈور کی پالیٹکس چاہے کسی پارٹی میں ہو یا اقتدار میں آئے ہوئے ریجیکٹڈ لوگوں کے پاس ہو انہیں کسی دشمن کی ضرورت نہیں ہوتی، کردوغلو ٹائپ اندر کے دشمن بہت پراثر کردار ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے میری پارٹی کے اندر بھی کردوغلو موجود ہیں اور میرا یہ عہد ہے کہ وقت آنے پر ان کو قوم کے سامنے لائوں گا اور جہاں تک علی امین گنڈاپور کی بات ہے تو جنوبی اضلاع کی خوش قسمتی ہے۔ اکرم درانی وزیراعلیٰ بنا تو بنوں تک محدود ہو گیا لیکن علی امین گنڈاپور ایک عام ورکر کے لیول سے اٹھ کر یہاں تک پہنچا ہے جو میرا فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہاں تک عمر ایوب اور شبلی فراز اور بیرسٹر کا تعلق ہے تو یہ سب لوگ میری پارٹی کی عزت ہیں اور میں نے ان سے کہا ہے کہ پارٹی کے وفاداروں اور کارکنوں کو آگے لائیں، میرا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ہے۔ علی محمد خان اور میں عہدوں کیلئے اس پارٹی میں نہیں آئے لیکن کیا وجہ ہے کہ ہم اندر کے منافقوں سے ہضم نہیں ہو رہے۔

ہماری پارٹی میں موجود منافقوں کا ایجنڈا یہ ہے کہ ہم خود ہی آپس میں کھیلتے رہیں، یہ گھر ٹھیک ہونے والا ہے، میں اسیران کے خاندانوں کو سلام پیش کرتا ہوں لیکن پارٹی کو ٹھیک کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ لوگ اب آوازیں اٹھا رہے ہیں، 8 فروری کو ہماری سیاسی جماعت کو عمران خان کے سیاسی ویژن کے باعث ووٹ ملے اور دوسرا کہ وہ چوری شدہ مینڈیٹ واپس لائیگا۔

انہوں نے کہا کہ میرا اپنی پارٹی کیلئے میسج ہے کہ یوتھ، آئی ایس ایف اور پارٹی کو ساتھ لے کر چلیں اور پارٹی کا کوڈ آف کنڈکٹ بنا کر عوام کی کنفیوژن ختم کی جائے۔ میرے 81 ایم این ایز جیتے ہوئے ہیں جنہیں کوئی پوچھ نہیں رہا، گوجرانوالہ میں خرم دستگیر کو 30 سالہ نوجوان نے ہرایا اگر اسے پارٹی اون نہیں کرے گی اور میری کوئی قربانی بھی نہ ہو، نظر بھی نہ آئوں لیکن فیصلہ بھی میں کروں تو یہ نہیں ہو سکتا!
 

Raja7866

Minister (2k+ posts)
کردوغلو کا معلوم نہیں لیکن عمران تیگن کا سب کو معلوم ہے کہ وہ عمران نیازی ہے