
پاکستان بارکونسل کے زیراہتمام آج وکلاء کی ہڑتال بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ سمیت پاکستان کے کسی بھی شہر میں وکلاء نے پاکستان بارکونسل کی ہڑتال پرکان نہیں دھرے اور عدالتی کام معمول کے مطابق ہوتا رہا۔
حکمرانوں کیلئے کی گئی ہڑتال خود وکلاء نے ناکام بنا دی، کیسوں کی سماعت پر وکلاء پیش ہوتے رہے
سپریم کورٹ کورکرنیوالاے صحافی راجہ محسن اعجاز کا کہنا تھا کہ پاکستان بار کونسل کی ہڑتال سپریم کورٹ کی حد تک ناکام سپریم کورٹ کے تمام بنچز میں معمول کے مطابق مقدمات کی سماعت جاری وکلاء پیش ہوکر اپنے مقدمات کی پیروی کر رہے ہیں پاکستان بار کونسل نے ملک بھر میں آج عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا
https://twitter.com/x/status/1646383793706500096
فوادچوہدری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان بار کونسل میں بیٹھے ٹاؤٹس نے جو ہڑتال کی کال دی اسے پورے پاکستان نے مسترد کیا ہے
https://twitter.com/x/status/1646465677811752962
ایدوکیٹ عبدالغفار کا کہنا تھا کہ پاکستان بار کونسل نے پی ڈی ایم کے پیچھے لگ کر اپنا وقار مٹی میں ملا دیا آج آئین پاکستان اور عوام کی امنگوں کیخلاف اور مافیا کی خاطر ہڑتال کی کال دے کر اپنے آپ کو ہی کھجل کروایا چونکہ اب وہ دور گیا جب نوجوان وکلاء آنکھیں بند کر آپ کے احکامات فالو کرتے تھے۔ آج پاکستان بارکونسل کا حشر نشر ہو گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1646416660239196160
تحصیل بار ایسوسی ایشن پیر محل کے سینئر وکلاء نے پاکستان بار کونسل کی ہڑتال کی مذمت کرتے ہوئے مسترد کر دیا، پاکستان بار کونسل اپنے اصل کام کو بھول کر ایک مخصوص سیاسی جماعت کے بیانیے پر کام کر رہی ہے اور حکومت وقت کا بطور پارٹی ساتھ دے رہی ہے جس کی مذمت کرتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1646424433840594945
انورلودھی کا کہنا تھا کہ کتنے غیر مقبول ہیں یہ حکمران انہوں نے وکلاء تنظیموں کو رام کرنے کے لیے مراعت اور پیسے بانٹے لیکن وہ بھی کام نہ آئے حکومت کی فرمائش پر پاکستان بار کونسل نے آج ہڑتال کی کال دی لیکن ملک کے تمام حصوں میں وکیلوں نے اس ہڑتال کی پرواہ نہ کی.. ہر جگہ ہڑتال ناکام رہی
https://twitter.com/x/status/1646397813230534659
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/pbc-aha.jpg