
پاکستانی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے والے ایرانی شہری کو گرفتار کرلیا گیا، ایرانی شہری پاکستانی پاسپورٹ اور قومی شناختی کارڈ پر شارجہ جانے کی کوشش کررہا تھا کہ ایف آئی اے نے کراچی ایئرپورٹ سے دھر لیا۔
ذرائع کے مطابق جناح ٹرمینل پر نوید احمد نامی مسافر کو ایف آئی اے اہلکاروں نے دستاویزات کی چیکنگ کے دوران مشتبہ جان کر پرواز سے آف لوڈ کیا۔
https://twitter.com/x/status/1575572713414205440
تفتیش کے دوران ملزم کے پاس کراچی میں کسی بھی عزیز یا دوست کا حوالہ موجود نہیں تھا جبکہ موبائل فون میں موجود سارے رابطہ نمبروں کے نام ایرانی زبان میں درج تھے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/11iraniarrestairport.jpg