پاکستانی معیشت کیلئے اچھی خبر، 5پاکستانی بینکوں کی ریٹنگ اپ گریڈ

moodysh1i1h21.jpg


موڈیز انویسٹرز سروس نے پاکستان کے پانچ بینکوں کی ریٹنگ بھی اپ گریڈ کر دی,عالمی ریٹنگ ایجنسی ”موڈیز“ کی جانب سے پانچ پاکستانی بینکوں کی لانگ ٹرم ڈیپازٹ ریٹنگ ”سی اے اے 3“ سے بہتر کرکے ”سی اے اے 2“ کر دی گئی۔

موڈیز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق الائیڈ بینک لمیٹڈ، حبیب بینک لمیٹڈ، مسلم کمرشل بینک، نیشنل بینک آف پاکستان اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کے درجہ بندی میں بہتری ہوئی۔

ریٹنگ ایجنسی نے پانچوں بینکوں کے لیے آؤٹ لک کو مستحکم سے مثبت میں تبدیل کر دیا۔

موڈیز کے مطابق مستقبل میں یہ بینک بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے,دوسری جانب موڈیز نے چار پاکستانی بینکوں کی بیس لائن کریڈٹ اسیسمینٹ بھی اپ گریڈ کرکے سی اے اے 2 کر دی۔

چند روز قبل موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بھی اپ گریڈ کی تھی، پاکستان کی مقامی اور غیر ملکی کرنسی میں قرضوں کے لیے ایشور ریٹنگ اپ گریڈ کردی گئی,موڈیز کے مطابق پاکستان کے ڈیفالٹ رسک میں کمی ریٹنگ بہتر ہونے کاباعث ہے۔
 

Dr Adam

President (40k+ posts)

جلد ہی یہ ڈیپازٹ ریٹنگ ”سی اے اے 2“ سے "زیڈ زیڈ زیڈ 0" ہونے والی ہے کیونکہ چوروں نے حکومت چلانے کے لیے تمام پاکستانی بینکوں سے بہت ہائی شرح سود پر کھربوں روپے قرض لے کر انہیں کنگال کر دیا ہے . اب واپس کرنے کے لیے پیسے نہیں ہیں، پیسے ہونگے تو واپس کریں گے ناں . نہ پیسے کہیں سے جنریٹ ہونگے اور نہ واپس کرنے کا وقت آئے گا اسلیے گھنگرو توڑ پرفارمنس دینے کی زیادہ ضرورت نہیں

اس خبر کا سورس کیا ہے؟ یہ کہاں سے آئی، کس نے دی اور کس جریدے، اخبار یا میڈیا چینل پر رپورٹ ہوئی؟؟؟
یہ لوگ کب تک پاکستانی عوام کو بیوقوف بناتے رہیں گے؟؟؟
 

Back
Top