
ایتھنز میں پاکستانی سفارت خانے کی مداخلت پر گرفتار کی گئی اینکر مونا خان کو رہا کردیا گیا ہے
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے یونان میں گرفتار ہونےوالی پاکستانی اینکر اور مراتھن رنر مونا خان کی گرفتاری کا معاملہ اٹھائے جانے اور قونصلر رسائی مانگنے کی درخواست منظور کی گئی تھی۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کی جانب سے اس حوالے سے ایک بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ پاکستانی سفارتخانے نے مونا خان کی گرفتار ی کا معاملہ یونانی حکام کے سامنے اٹھایا ہے، یونانی حکام سے مونا خان تک قونصلر رسائی مانگی گئی ہے اور گرفتاری کی وجوہات معلوم کی گئی ہیں، یونانی حکام نے مونا خان تک قونصلر رسائی فراہم کردی ہے جس کے بعد پاکستانی سفارتخانے کے حکام جیل پہنچ گئے ہیں
خیال رہے کہ سرکاری ٹی وی چینل کی اینکر مونا خان اپنے بیٹے کے ہمراہ بیرون ملک روانہ ہوئی تھیں،ہائیکنگ کے دوران یونان میں پاکستان کا پرچم اور کلمے والا پرچم لہرانے پر انہیں گرفتار کرلیا گیا ، ان کے کوچ محمد یوسف نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے مونا خان کا فون بھی اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔
اس دوران مونا خان کی ایک مبینہ آڈیو لیک بھی سامنے آئی جس میں مونا خان کا کہنا تھا کہ یونان میں ایک موقع پر تمام ہائیکرز جمع تھےجب میں نے پاکستان کا پرچم نکالا تو پویس نے مجھے حراست میں لیا اور پوچھا کہ کیا آپ یہ پرچم لہرائیں گی؟ میں نے جواب دیا کہ بالکل میں اپنا پرچم لہراؤں گی جس کے بعد یونانی پولیس نے مجھ سے بدسلوکی کی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/14mona khskjskjdjd.png