پانچ سال کیلئے اتحادی ہیں،عدم اعتماد تے مٹی پاؤ : چوہدری شجاعت

zardari-and-shujat.jpg


آصف زرداری اور چوہدری برادران کے درميان کھانے کی ميز پر ملاقات میں چوہدری برادران ملکر تو بیٹھے ليکن ساتھ ہی عدم اعتماد پر حامی بھرنے سے معذرت کرلی۔ چوہدری شجاعت آصف زرداری کے ساتھ عشائيے میں بیٹھے جہاں ملکی سياسی صورتحال زيربحث آئی۔

اس عشایئے کی اندرونی کہانی یہ سامنے آئی ہے کہ سربراہ ق لیگ نے عدم اعتماد پر معزرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 5سال کیلئے تحریک انصاف کے اتحادی ہیں، زرداری صاحب فی الوقت عدم اعتماد تے مٹی پاؤ۔

چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ شریف برادران پر اعتماد نہیں کیا جاسکتا، کیا گارنٹی ہے کہ شریف برادران دھوکا نہیں دینگے؟ کہا عدم اعتماد میں پہلے”اعتماد” پھر مفاد آتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آصف زرداری نے چوہدری برادران سے ان کی ریائش گاہ پر ملاقات کی جہاں وفاقی وزرا طارق بشیر چیمہ، مونس الٰہی، ایم این اے سالک حسین، شافع حسین اور رخسانہ بنگش بھی شریک تھے۔ اس دوران ملکی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شجاعت حسین نے کہا کہ ہمارے پرانے تعلقات ہیں، یہ تعلقات قائم رہنے چاہئیں۔ آصف علی زرداری نے کہا حکومت کی ناقص کارکردگی کے باعث تمام اپوزیشن عدم اعتماد پر متفق ہے، اس پر شجاعت حسین نے کہا کہ ابھی اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ سیاسی معاملات پر آئندہ بھی مشاورت جاری رکھنے پر متفق ہیں۔

آصف زرداری نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کمال سیاسی بصیرت رکھتے ہیں۔ چوہدری برادران وضع دار سیاستدان ہیں جو درست کو درست اور غلط کو غلط کہنے کا حوصلہ رکھتے ہیں۔ ان کی سیاسی سمجھ بوجھ کی قدر کرتا ہوں۔ حکومت کے اتحادی عوامی مفاد میں فیصلہ کریں۔ دونوں رہنماؤں میں دوبارہ ملاقات پر بھی اتفاق کیا گیا۔

چوہدری شجاعت حسین پرویز الہی اور آصف علی زرداری کی علیحدگی میں بھی آدھ گھنٹہ ملاقات جاری رہی۔ ملاقات میں مستقبل کے ممکنہ اتحاد اور اپوزیشن کی جانب سے عمران خان کو گھربھیجنے کے متعلق اپوزیشن کے نئے متفقہ موقف پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔ یہ ملاقات ڈھائی گھنٹے تک جاری رہی جبکہ آصف زرداری اور چوہدری برادران میں تقریباً آدھا گھنٹہ تک علیحدگی میں بھی ملاقات ہوئی۔

چوہدری برادران نے جواب دیا کہ تحریک عدم اعتماداور دیگر معاملات پرپارٹی سے مشاورت کریں گے۔ آئندہ چند دنوں میں آصف زرداری کی چوہدری برادران سے ایک اور ملاقات ہوسکتی ہے۔

 
Last edited by a moderator:

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
عوامی مفاد کیا ہے؟
یہ خود بھی بقول ایک دوسرے کے عوامی مفاد کے ليے خطرہ ہوتے ہیں اور ایک دوسرے کو بھی گھر بھیجنے میں ہی ان کی زندگی گزری اگر عوامی مفاد کے لیے کچھ کیا ہوتا تو عوام فایدے میں نظر آتی۔کیسز بنیں تو کیا زرداری سامری جادوگر کبھی لگتا ہے کہ چھڑی پکڑ کر پنجاب آ کر سیاستدانوں کے گھروں کے چکر لگانے کے قابل ہے؟ تب خبریں اڑانے لگتے ہیں ہم قبر سے بول رہے ہیں
 

Terminator;

Minister (2k+ posts)
او ہو، یہ تو ھِک واری فیر مریم جاسم کا آر یا پار،ھور
وڈے دلے کا "آپریشن راہِ نجات" کی نیّا چلّو بھر پانی میں ڈوب گئی ۔ ۔
??
 
Last edited:

sensible

Chief Minister (5k+ posts)

اسی طرح دوسرے اتحادی بھی ان چوروں کو صاف جھنڈی دکھا دیں تو یہ لوگ پھر آپس میں کتے بلوں کی طرح لڑنا مرنا شروع جائیں گے
اتحادیوں کا دماغ خراب ہے جو حکومت چھوڑ کر ان کے ساتھ جایں؟ کونسا ان کو راے ونڈ یا ناول ہاوس میں حصہ ملے گا اور اس وقت وہ حکومت میں دو دو سیٹوں پر وزارتیں لے کر بیٹھے ہیں جبکہ شریفوں کی حکومت آی تو وزارتیں مریم نواز کے سمدھیوں کو ملیں گی شہباز اینڈ فیملی کو بھی دستیاب نہیں ہوگی اتحادی یہ نہیں جانتے؟
 

Siberite

Chief Minister (5k+ posts)
چلو ٹھیک ہے جی ، تسی مٹی پاؤ تے ٹٹی کھاؤ ۔ قوم فاقے کر لیوے گی ۔​
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
اگلے انتخابات قریب ہیں. چوہدری برادران جانتے ہیں اس وقت عدم اعتماد کر حصہ بننے میں فائدہ کم نقصان زیادہ ہے
 

javaidmafasha

MPA (400+ posts)
inka maqsaad sirf hakoomat ko under pressure karkay jo kaam awaam kay faiday main hain, unko disturb karna hai. agar hakoomat khatam ho gayee to yeh log kabhi be sehat card jari nahee rakhaain gay, sindh ki example dekh laain. mehnghai kay bawajood hakoomat sahulat dey rahi, inn say pehlay kia kissi nay aisi sahulat awaam ko dee hai.