ٹی 20 ورلڈکپ: سیمی فائنل کے بعد فائنل کا بھی سپریم کورٹ میں تذکرہ

semi1h1h11i.jpg

سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایک بار پھر آئی سی سی ٹی20 میچ کا ذکر چھڑگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کے خلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت ہوئی،سماعت چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بینچ نے کی۔

سماعت مکمل ہونے پر حکومتی وکیل مخدوم علی خان نے ججز سےاستدعا کی کہ اتوار کو بھی کیس کی سماعت رکھ لیں، خواجہ حارث کے دلائل کی برکت سے سیمی فائنل میں بھی پاکستان جیت گیا تھا، خواجہ حارث کےدلائل قومی ٹیم کیلئے ایک طرح سے گڈ لک ثابت ہوئے ہیں۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے اس موقع پر ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ فائنل میں پاکستان کی ویسے ہی گڈ لک ہوگی۔

واضح رہے کہ منگل کوسیمی فائنل سے ایک روز قبل آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا سیمی فائنل سے قبل اسی کیس کی سماعت کے دوران ججز اور وکلاء کے درمیان سیمی فائنل اور سماعت کے وقت کو لےکر دلچسپ مکالمہ ہوا تھا۔

اس روز کیس کی سماعت کو بدھ 1 بجے تک ملتوی کیےجانے کےفیصلے پر وکلاء نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ کل سیمی فائنل ہے، وکیل مخدوم علی نے عدالت سے استدعا کی کہ کل 1 بجے پاکستان کا سیمی فائنل ہے اس وقت کیس کی سماعت نا رکھیں۔

جس پر چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیئے تھے کہ مجھے تو میچ کے بارے میں علم نہیں ہے، کیوں نا سیمی فائنل کی وجہ سے کل کیس کی سماعت نہ رکھیں؟

اس موقع پر پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ کیس پہلے ہی التو کا شکار ہے۔ جس پر جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ اگر برا نا منائیں تو ہم میچ دیکھتے رہیں گے آپ دلائل دیتے رہنا، خواجہ حارث صاحب کل کا دن چھوڑ دیں آپ بھی کرکٹ کے شیدائی ہیں۔

چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا کہ عدالت کے باہر میچ کے لیے سکرین لگوا دیتے ہیں، دعا ہے کل سیمی فائنل میں پاکستان جیت جائے، کل کیس جلدی ختم کر لیں گے تا کہ تب تک میچ اچھے حالات میں چل رہا ہو۔
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Judges ke apnay hi mind set hain.Sunday ko waisay bhi chutti ha.
NAB amendments case dunia ki kisi bhi adalat m max aik week chalta.
.hamaray judges ne maheeno laga dia simple case mein.
 

Back
Top