
تحریک انصاف کےرہنما فواد چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کی ٹیلی تھون کے دوران ٹی وی چینلز کو فون کرکے لائیو ٹیلی کاسٹ سے روکاگیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئےفواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی ٹیلی تھون کے دوران دنیا نیوز ، ایکسپریس نیوز اور دیگر چینلز کو فون آئے کہ لائیو ٹیلی کاسٹ نہیں کرنا، دنیا نیوز کے مالکان نے ہم سے وعدہ کرکے بعد میں معذرت کی اور کہا کہ "مجبوری ہے"۔
فواد چوہدری نے کہا کہ اس ملک میں اے آروائی جیسے بڑے چینل کو بند کردیا گیا ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ کتنی بے بس ہے کہ انہوں نے عمران خان کی تقریر پر پابندی ہٹانے کا فیصلہ دیا ہے مگر اس فیصلے پر عمل درآمد نہیں ہورہا۔
رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ملک میں بغیر کسی فساد کے انتخابات ہوجائیں ورنہ ہماری جماعت میں بھی ایسےلوگ ہیں جن کی خواہش کہ اسلام آباد بند کردیا جائے اور ملک گیر احتجاج کا دائرہ بڑھایا جائے، ہم انتخابات کیلئے آئینی طور پر پنجاب اور کے پی کی اسمبلیاں بھی توڑ سکتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1564658196064641025
فواد چوہدری نے پیشکش کی کہ اگر آصف علی زرداری سندھ کی اسمبلی توڑنا نہیں چاہتے تو صرف قومی اسمبلی کے الیکشن کروالیےجائیں ، اگر ہماری پارٹی کے آدھے لوگ بھی اسمبلی میں جاتے ہیں تو ہم مین اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے اور عمران خان ہمارے پارلیمانی لیڈر ہوں گے،عمران خان کو نااہل قرار دنیا بہت بڑی غلطی ہوگی اس سے ملک میں افراتفری پھیلے گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/13fawadkhatelethocalls.jpg