ٹوتھ برش میں نیلے ریشے کیوں ہوتے ہیں؟

USTADBONA

Senator (1k+ posts)
کیا آپ کو معلوم ہے کہ ٹوتھ برش کے ریشوں میں کچھ حصہ نیلے رنگ کا کیوں ہوتا ہے؟
درحقیقت یہ بہت اہمیت رکھتا ہے اور یہ آپ کو بتاتا ہے کہ کس وقت ٹوتھ برش کو بدل دینا چاہئے۔
جی ہاں اکثر افراد تو اپنے ٹوتھ برش کو اس وقت تک استعمال کرتے رہتے ہیں جب تک وہ گم نہ ہوجائے یا ایک سے دو سال تک استعمال کرتے ہیں۔
59c7f461012e4.jpg

مگر طبی ماہرین کے مطابق سال میں کم از کم چار بار ٹوتھ برش کو تبدیل کرنا چاہئے یا یوں کہہ لیں کہ تین مہینے سے زیادہ استعمال نہ کریں یا جب بھی بیمار ہو تو بھی فوری طور پر بدل دیں۔اور اس حوالے سے نیلے رنگ ریشے بتاتے ہیں کہ ٹوتھ برش بدلنے کا وقت ہوگیا ہے۔
یعنی جب نیلا رنگ ہلکا ہونے لگے تو یہ اشارہ ہوتا ہے کہ اب اس کی جگہ کسی اور برش کو خرید لینا چاہئے۔

ماہرین طب کے مطابق مسوڑوں کے مسائل یا دیگر امراض کا شکار رہنے والوں کو تو رنگت مدھم پڑنے کا انتظار بھی نہیں کرنا چاہئے بلکہ بہت جلد اسے بدل دینا چاہئے۔ٹوتھ برس کے ان ریشوں کو ایسے رنگ سے رنگا جاتا ہے جو صحت کے لیے نقصان دہ نہ ہو اور عام طور پر وہ نیلا ہی ہوتا ہے۔
برش کرنے کے ساتھ یہ نیلا رنگ بتدریج مدھم پڑنے لگتا ہے اور جب وہ مکمل طور پر ختم ہوجائے تو یہ اشارہ ہوتا ہے کہ اب اس کا مزید استعمال نہ کریں، ویسے تو مدھم ہونے پر بھی بدل لینا زیادہ بہتر ہوتا ہے۔

دو سے تین ماہ پرانے کے مقابلے میں نیا ٹوتھ برش منہ کے جراثیموں کو تیس فیصد زیادہ ختم کرتا ہے ، جبکہ پرانے ٹوتھ برش سے مسوڑوں کے ٹشوز کو نقصان پہنچنے کا امکان بھی ہوتا ہے۔اور ہاں برش کے ریشوں پر جراثیموں کی نشوونما بھی بہت تیزی سے ہوتی ہے جو کہ نزلہ زکام فلو اور گلے میں خرابی کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔

https://www.dawnnews.tv/news/1065235/
 
BrotherKantu

Chief Minister (5k+ posts)
یہ قوم گندے برش کی طرح گندے لیڈر بھی سالوں تبدیل نہیں کرتے.

بہاویں دند سارے جھڑ جا نڑ
بہاویں غربت نال تنبی لے جاۓ
نا برش بدلنا اے نا لیڈر.
 
vicahmed99

Chief Minister (5k+ posts)
Well said.....

یہ قوم گندے برش کی طرح گندے لیڈر بھی سالوں تبدیل نہیں کرتے.

بہاویں دند سارے جھڑ جا نڑ
بہاویں غربت نال تنبی لے جاۓ
نا برش بدلنا اے نا لیڈر.
 
salmaa

Politcal Worker (100+ posts)
میں لاہور کے ایک ایسے کنڈی میں کو جانتی ہوں جو دن میں دو دفعہ گٹر کے اندر جاتا ہے اور گٹر کی غلاظت میں کمزکم ٣ منٹ رہتا ہے گٹر کے اندر کی نالیاں ور پلاسٹک صاف کرتا ہے کمزکم 2 پیکٹ سستے والے سگریٹ روز پیتا بے ساٹھ سال سے زائد عمر ہے کبھی میں نے اسے بیمار نہی دیکھا ...............آپ لوک ٣ ماہ میں ٹوتھ برش بدلنے کی باتیں کرتے ہو کیسے مانو کے آپ صحیح کہ رہی ہیں .....
 
Ali raza babar

Bibi bemar hamesha parashan admi hota hy.
Jo tension nhi leta beemaar nhi hota
 
HamzaAfzal

MPA (400+ posts)
Every organ in the human body has its own importance and if any organ in the human body is missing then it would be really hurtful to the human body and whole body structure become destablize. As the people of Pakistan cannot afford such costly treatment and multiple NGOs in Pakistan striving hard to provide quality healthcare facility to the general public.
 
USTADBONA

Senator (1k+ posts)
میں لاہور کے ایک ایسے کنڈی میں کو جانتی ہوں جو دن میں دو دفعہ گٹر کے اندر جاتا ہے اور گٹر کی غلاظت میں کمزکم ٣ منٹ رہتا ہے گٹر کے اندر کی نالیاں ور پلاسٹک صاف کرتا ہے کمزکم 2 پیکٹ سستے والے سگریٹ روز پیتا بے ساٹھ سال سے زائد عمر ہے کبھی میں نے اسے بیمار نہی دیکھا ...............آپ لوک ٣ ماہ میں ٹوتھ برش بدلنے کی باتیں کرتے ہو کیسے مانو کے آپ صحیح کہ رہی ہیں .....
وہ صفائی کا کام کرتا ہے توہاتھوں سے یا صفائی کرنے والے مختلف اوزاروں سے کام لیتا ہو گا بعد میں یقینا غسل بھی کرتا ہو ، یہ تو نہیں کہا جا سکتا کہ گندگی میں لتھڑا ہی رہتا ہے ۔ رہی بات سگریٹ نوشی کی ، تو ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق تقریبا ایک ارب دس کروڑ لوگ سگریٹ نوش ہیں لیکن سب کے سب بیمار نہیں ہیں ۔ ہاںسگریٹ پینا بہرحال بری بات ہے اس سے صحت خراب ہونے کے خدشات تو ہوتے ہیں۔

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
میں لاہور کے ایک ایسے کنڈی میں کو جانتی ہوں جو دن میں دو دفعہ گٹر کے اندر جاتا ہے اور گٹر کی غلاظت میں کمزکم ٣ منٹ رہتا ہے گٹر کے اندر کی نالیاں ور پلاسٹک صاف کرتا ہے کمزکم 2 پیکٹ سستے والے سگریٹ روز پیتا بے ساٹھ سال سے زائد عمر ہے کبھی میں نے اسے بیمار نہی دیکھا ...............آپ لوک ٣ ماہ میں ٹوتھ برش بدلنے کی باتیں کرتے ہو کیسے مانو کے آپ صحیح کہ رہی ہیں .....
وہ کیونکہ شروع دن سے اس غلاظت میں رہنے کا عادی تھا اس واسطے اسکا امیون سسٹم اس ماحول کا عادی ہوگیا ہے یعنی اس میں امیونٹی ڈیولپ ہو چکی ہے اس گند کواور جراثیم کو ریزسٹ کرنے کی
 
USTADBONA

Senator (1k+ posts)
۔۔۔۔۔۔۔۔مسواک۔۔۔۔۔۔۔۔

Back
Top