ٹوئٹر کےصارفین کی ٹوئٹ پڑھنے کیلئے عارضی طور پر حد مقرر کرتے ہوئے، ایلون مسک نے نئی پالیسی کا اعلان کردیا۔
ایلن مسک کے اعلان کے مطابق آئندہ سے ٹوئٹر صارفین ایک خاص حد تک ہی ٹوئٹس پڑھ پائیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1675187969420828672
ایلون مسک کی جانب سے متعارف کروائی گئی نئی پالیسی کے تحت بلیو ٹک والے تصدیق شدہ اکاؤنٹس اب 6 ہزار ٹوئٹ روزانہ پڑھ سکیں گے۔
ٹوئٹر کی نئی پالیسی کے تحت غیر تصدیق شدہ اکاؤنٹ صرف 6 سو ٹوئٹ پڑھ سکیں گے۔نئے صارفین کیلئے ٹوئٹ پڑھنے کی حد صرف 300 ٹوئٹس ہوگی۔
دوسری جانب ٹوئٹر صارفین کو ٹویٹس دیکھنے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنا اکاؤنٹ لازمی بنانا ہوگا۔
پلیٹ فارم پر مواد دیکھنے کی کوشش کرنے والے صارفین سے کہا جائے گا کہ وہ پسندیدہ ٹویٹس کو دیکھنے کے لیے کسی اکاؤنٹ سے سائن اپ کریں یا لاگ آؤٹ ہونے والے اکاؤنٹ کو دوبارہ لاگ ان کریں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز دنیا بھر میں ہزاروں صارفین کو ٹوئٹر کے استعمال میں مشکلات کا کرنا پڑا۔ٹوئٹر صارفین نے ٹوئٹر ڈاؤن ہونے کی شکایت کی تاہم کمپنی کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
ایلون مسک کی جانب سےکنٹرول سنبھالنے کے بعد یہ رواں سال تیسری بار ٹوئٹر کی سروس ڈاؤن ہوئی ہیں، اس سے قبل فروری اور مارچ میں بھی سروسز ڈاؤن ہوئیں تھیں۔