ٹمبکٹوکی تاریخی زیارت گاہ پر حملہ
[HI]
[HI]
افریقی ملک مالی کے تاریخی شہر ٹمبکٹو کی معروف مسجد پر عسکریت پسندوں نے حملہ کیا ہے۔
[/HI]علاقے کے لوگوں نے بی بی سی کو بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد نے پندرہویں صدی کی تعمیر شدہ سدی یحییٰ کی تاریخی مسجد کا دروازہ توڑ دیا۔اس سال کے شروع میں مبینہ طور پر القاعدہ سے منسلک انصار داعین گروہ نے شہر پر قبضہ کر لیا تھا۔اس گروہ نے اس سے قبل بھی شہر کی کئی زیارت گاہوں تباہ کیا ہے اور اس سلسلے میں ان کا یہ کہنا ہے کہ یہ اسلام کے منافی ہیں۔انصار داعین کے ترجمان سانڈا آولڈ بمانا نے بی بی سی کو بتایا کہ ہماری تحریک نے اس سلسلے میں اپنے تقریباً نوے فیصد اہداف پورے کر لیے ہیں اور ایسی تمام زیارت گاہوں کو برباد کردیا ہے جو شریعت کے خلاف ہیں۔انھوں نے کہا کہ شریعت زمین سے پندرہ سنٹی میٹر یا چھ انچ سے زیادہ ابھری ہوئی قبروں کی اجازت نہیں دیتی ہے۔ثقافتی وراثت کے امریکی ادارے یونسکو کے مطابق سدی یحییٰ کی مسجد کا ٹمبکٹو کی تین اہم مساجد میں شمار ہوتا ہے۔جس دروازے کو توڑا گیا ہے وہ بند پڑا ہوا تھا کیونکہ وہ صوفی بزگ سدی یحییٰ کے مزار کا دروازہ تھا۔خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق کچھ عینی شاہدین نے تباہی دیکھ کر آہ و زاری
شروع کر دی تھی۔
شروع کر دی تھی۔