ٹرمپ کے اثاثوں میں ریکارڈ اضافہ، امریکی تاریخ کے امیر ترین صدر بن گئے

zPa6132dtY.jpg

واشنگٹن: امریکہ کے نئے منتخب صدر، ڈونلڈ ٹرمپ نہ صرف وائٹ ہاؤس پہنچے ہیں بلکہ ان کی دولت میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ٹرمپ کی سوشل میڈیا کمپنی "ٹروتھ سوشل" کے حصص میں اضافے نے ان کے مالی اثاثوں میں 2 کھرب 77 ارب روپے کا زبردست اضافہ کر دیا ہے۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق، "ڈونلڈ ٹرمپ نے صرف امریکی صدر کی کرسی نہیں جیتی، بلکہ وہ بدھ کے روز مزید دولت مند بھی ہو گئے۔" رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے ساتھ ہی ان کی سوشل میڈیا کمپنی کی مالیت میں 1 ارب ڈالر یعنی 2 کھرب 77 ارب 83 کروڑ 74 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا۔

"ٹروتھ سوشل" کے اسٹاک کی قیمت پری مارکیٹ ٹریڈنگ میں 35 فیصد تک بڑھ گئی، جس کے بعد اس کی مالیت 9 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔ یہ اضافہ ٹرمپ کے مجموعی اثاثوں میں واضح طور پر نظر آیا، کیونکہ جون 2024 تک ان کے اثاثوں کی مالیت 7 ارب 70 کروڑ ڈالر تھی۔

ڈونلڈ ٹرمپ قدامت پسند سوشل میڈیا کمپنی کے غالب شیئر ہولڈر ہیں، اور اس کمپنی کی آمدنی فی الحال کم ہے۔ ٹرمپ کے 114.75 ملین شیئرز کی مالیت 3.9 ارب ڈالر تھی، لیکن الیکشن کے دن جب ٹریڈنگ بند ہوئی، تو شیئرز کی مالیت 5.3 ارب ڈالر تک جا پہنچی۔ اگرچہ یہ ایک کاغذی منافع ہے، تاہم عملی طور پر ان شیئرز کو کم قیمت پر فروخت کرنا ٹرمپ کے لیے مشکل ہوگا۔

بلوم برگ کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ امریکی تاریخ کے امیر ترین صدر بن گئے ہیں۔ اس سے پہلے جان ایف کینیڈی ایک ارب 30 کروڑ ڈالر دولت کے ساتھ سب سے امیر صدر تھے۔ ٹرمپ کے اثاثوں میں گولف کورسز، عالی شان رہائشی جائیدادیں، شراب خانے اور ایک بوئنگ 757 طیارہ بھی شامل ہیں، جس کا نام "ٹرمپ فورس ون" ہے۔ وہ واحد امریکی صدر ہیں جن کا دو بار مواخذہ کیا گیا ہے۔

دوسری طرف، ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری بار امریکا کے صدر منتخب ہونے کے بعد، اس بار بھی خاتون صدر منتخب نہ ہونے پر اظہارِ افسوس کیا۔ ٹرمپ نے اس بار امریکی انتخابات میں 50 میں سے 27 ریاستوں میں کامیابی حاصل کی، اور 277 الیکٹورل ووٹس حاصل کر کے کاملا ہیرس کو شکست دی، جنہیں 224 ووٹس ملے تھے۔
https://twitter.com/x/status/1854474856793886779 https://twitter.com/x/status/1854598916311814629
 
Last edited by a moderator: