
سابق وزیراعظم وچیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے 18 جولائی کو نوجوانوں میں مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر اپنا اکائونٹ بنا کر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جسے 13 کروڑ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔ ان کے اکائونٹ کے پہلے ہی دن 2 ملین کے قریب فالورز ہوگئے اور اب تک فالورز6ملین کے قریب ہوگئے ہیں۔
جس کے بعد سوال اٹھایا جا رہا تھا کہ کیا ٹک ٹاک پر بھی جعلی اکائونٹس سے ویوز اور فالوررز حاصل کیے جا سکتے ہیں جبکہ ان پر مختلف سیاسی شخصیات کی طرف سے تنقید بھی کی جا رہی ہے۔
مرکزی سیکرٹری اطلاعات استحکام پاکستان پارٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ: عمران خان کی دال روٹی اور ٹکٹیں بیچنے والی دکان بند ہو چکی ہے تو اس نے سوشل میڈیا پر ایک نئی دکان کھول لی ہے۔ پاکستان کی اس سے بڑی ستم ظریفی کیا ہو گی کہ ایک سابق وزیراعظم ٹک ٹاکر بن کے فخر سے لوگوں کو کہہ رہا ہے مجھے لائیک کریں، ویوز دیں۔
ایک صارف نے فردوس عاشق اعوان کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ: فوج نے سوچا کہ اگر ہم پی ٹی آئی کے تمام سیاستدانوں کے کاروبار بند کر دیں تو عمران خان اپنی پارٹی کو چلانے کے لیے مالی وسائل سے محروم ہو جائیں گے! اب ٹک ٹاک پر عمران خان کی ویڈیوز مبینہ طور پر انہیں 16 لاکھ فی ویڈیو دے رہی ہیں اور فوج کو تکلیف ہے کہ سارا منصوبہ خراب ہوگیا ہے!
https://twitter.com/x/status/1682434786676056097
علاوہ ازیں سینئر صحافی وتجزیہ کار منصور علی خان عمران خان کی حمایت میں بول پڑے! اپنے وی لاگ میں ان کا کہنا تھا کہ آپ بہت بڑے بے وقوف ہوں گے اگر یہ کہیں گے کہ عمران خان ٹک ٹاک پہ کیوں چلا گیاہے! عمران خان کے ٹک ٹک پر اکائونٹ بنانے میں مجھے تو کوئی ایسی غلط بات نظر نہیں آتی!
انہوں نے کہا کہ عمران خان صاحب سے بہت سے لوگوں کو لاکھ اختلافات ہیں، میں خود ان کا بہت بڑا ناقد ہوں لیکن بلاوجہ ہر چیز میں سے کیڑے نکالے جانا کہ یہ کیا کر دیا، وہ کیا کر دیا، ٹک ٹاک پر کیو ں چلے گئے! دیکھا جائے تو پاکستان کی سیاست کو سوشل میڈیا پر لانے والا اگر کوئی بندہ ہے تو وہ عمران خان ہے۔
https://twitter.com/x/status/1682763330472099843
انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے لوگوں کو پتا ہی نہیں تھا کہ سوشل میڈیا ہے کیا، ان کو اس کی اہمیت کا اندازہ ہی نہیں تھا۔ ان سیاسی جماعتوں کے بہت سے لوگوں کو ٹوئٹر نہیں چلانا آتا، اکائونٹ چلانے کیلئے بندے رکھے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ جانتے ہی نہیں تھے کہ سوشل میڈیا ٹیم کسے کہتے ہیں؟ یوٹیوب کیا چیز ہوتی ہے؟ ٹویٹس کیسے کی جاتی ہیں، صرف عمران خان کو دیکھا دیکھی یہ آج یہاں پر پہنچے ہیں۔ عمران خان سے ہر قسم کا اختلاف کیا جا سکتا ہے، وہ ایک الگ بحث ہے!
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/fadousah113j.jpg