
لاہور ہائی کورٹ کی کاپی برانچ میں توڑ پھوڑ۔۔وکیل گرفتار
لاہور ہائی کورٹ کی کاپی برانچ میں وکیل آپے سے باہر ہوگیا،مقدمے کی کاپی نہ ملنے پر توڑ پھوڑ مچا دی،برانچ کے شیشے بھی توڑ دیئے، پولیس نے ایڈووکیٹ ماجد جہانگیر کو گرفتار کرلیا۔
ایڈووکیٹ ماجد جہانگیر مقدمے کی کاپی نہ ملنے پر ڈنڈا تھامے کاپی برانچ پر دھاوابول دیا، لاہور ہائیکورٹ سیکیورٹی نے ایڈووکیٹ ماجد جہانگیر کو گرفتار کیا جس کے بعد ایڈووکیٹ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انسدادِ دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل فرحان شہزاد نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ توڑ پھوڑ کرنے والے وکیل کا پہلے مرحلے میں لائسنس معطل کیا جائے گا،پھر منسوخ کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ وکلا کو بدنام اور قانون ہاتھوں میں لینے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/7YbWJbY/wakeel.jpg
Last edited by a moderator: