
یہ فضول ٹرینڈ بند کرو، ہربجن سنگھ کی پاکستانی شائقین کرکٹ پر تنقید
بھارت اپنی روایت نہ بھولا، ہر بات کا الزام پاکستان پر ڈال ہی دیتا ہے، اس بار سابق بھارتی کھلاڑی ہربجن سنگھ نے پاکستان پر بھارت کیخلاف ٹوئٹر ٹرینڈ چلانے کا الزام عائد کردیا، افغان انڈیا میچ فکسنگ کے ٹرینڈ پر بھارتی سابق کھلاڑی ہربجن سنگھ کا ویڈیو پیغام سامنے آگیا،انہوں نے کہا کہ یہ ٹرینڈ بہت واہیات ہے، اس کی شروعات سب جانتے ہیں پاکستان سے ہوئی۔
ہربھجن سنگھ نے فکسنگ کے الزامات لگانے پر پاکستانی شائقین پر غصہ نکالا،انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ پاکستان نے بہت اچھی کارکردگی دکھائی اور ہر کسی نے پاکستان کے کھیل اور بھارت کو شکست دینے پر ان کو سراہا، اگر آپ یہ دعوے کریں گے کہ آپ نے اچھی کرکٹ کھیلی اور جیتے لیکن ہماری جیت پر شک ہے یا بھارت کا میچ فکس تھا تو پھر ہم آپ کے تمام کرکٹرز کی ساکھ کو اچھی طرح جانتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1456913237019017222
ہربھجن سنگھ نے پاکستانی شائقین کو مخاطب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وہ ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف اپنی ٹیم کی پہلی فتح کو انجوائے کریں ناں کہ اس طرح کے الزامات عائد کرکے وقت ضاےع کریں،پاکستانی شائقین کرکٹ کو بھارت سے جیت ہضم نہیں ہوئی جس کے لیے انہوں نے کئی سال ورلڈکپ میں انتظار کیا،پاکستانی فینز ہمارے اوپر سنگین الزامات عائد کررہے ہیں اور راشد خان کو بھی الزامات کا نشانہ بنایا جارہا ہے جوانتہائی نامناسب ہے،ہم اچھا میچ کھیل سکتے ہیں یہ ہماری طاقت ہے۔
اس سے قبل ہربجن سنگھ اور پاکستانی کھلاڑی محمد عامر کے ساتھ بھی ٹوئٹر پر لفظی جنگ چلی، جس کا ذکر کرتے ہوئےہربجن سنگھ ذاتیات پر اتر آئے اور محمد عامر کیخلاف زہر اگلا، جبکہ دیگر کھلاڑیوں کوبھی تنقیدکا نشانہ بنایا،اور کہا کہ پاکستانیوں کی یہ نکمی سوچ ہے کہ آئی سی سی بھارت کو آگے لے جانا چاہتی ہے،کیونکہ پاکستان کو سالوں بعد پہلی جیت حاصل ہوئی اسے انجوائے کریں، امید کرتا ہو پاکستان کا فائنل میں ٹاکرا بھارت سے ہوگا،ہربجن نے ٹویٹ پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ٹویٹر پر یہ فضول ٹرینڈ بند کرو۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/harbajn.jpg