
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم نے 8 سال بعد پہلی کامیابی حاصل کرلی، مالدیپ کو 0-7 سے شکست دیدی، رامین فرید نے پہلا گول کیا، جبکہ نادیہ خان نے 4 گول داغ دیئے۔ تاہم ٹیم سے صحافی نے ایک ایسا سوال کیا جس پر تمام دیکھنے والے اس صحافی کی دانشمندی پر سوال اٹھا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صحافی نے پریس کانفرنس کے دوران ویمنز ٹیم کی کھلاڑیوں اور عہدیداروں کے سامنے سوال رکھا کہ ان تمام خواتین کا تعلق اسلامی جمہوریہ پاکستان سے ہے تو پھر وہ کھیلتے ہوئے نیکر کیوں پہنتی ہیں؟ وہ لیگیز پہن کر بھی تو کھیل سکتی ہیں۔
اس سوال پر خواتین کھلاڑیوں اور عہدیداروں نے کیا ردعمل دیا اس کی تفصیلات تو سامنے نہیں آئیں البتہ اس سوال کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین صحافی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
صارفین کا کہنا ہے کہ اس نام نہاد صحافی کا ویمنز ٹیم سے اس طرح کا لولا لنگڑا سوال پوچھنا بالکل غیر مناسب ہے۔
https://twitter.com/x/status/1570461415265402881
https://twitter.com/x/status/1570466302132891648
https://twitter.com/x/status/1570700563725307904
https://twitter.com/x/status/1570469039553527810
یاد رہے کہ پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم نے 8 سال بعد پہلی فتح حاصل کرلی، نیپال میں جاری ساف چیمپئن شپ میں مالدیپ کو 0-7 سے زیر کرلیا۔
پاکستان کی آٹھ سال بعد جیت کی بنیاد رامین فرید نے ڈالی، انہوں نے کھیل کے 17ویں منٹ میں پہلا انٹرنیشل گول داغا، جس کے بعد ٹیم کے حوصلے آسمان کو چھونے لگے اور پھر مخالف ٹیم پر تابڑ توڑ حملے شروع ہوگئے۔
قومی کھلاڑی نادیہ خان نے پاکستان کیلئے چار گول داغے، خدیجہ کاظمی اور انمول ہیرا نے ایک ایک بار بال کو جال میں پھینک کر جیت مستحکم کی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/win-pak-ft-team-qq.jpg
Last edited: