
وفاقی وزیرعلی امان گنڈا پور پر شہری کا الزام،دھمکی پراتر آئے
وفاقی وزیر برائے امور کشمیرعلی امین گنڈا پور پر شہری نے الزام لگادیا ،شہری شہباز نے ٹوئٹر پر الزام عائد کیا کہ وفاقی وزیر علی امین پولیس اور مافیا کے ذریعے میرے خاندان پر دباؤ ڈال رہے ہیں اور آج ان کے حکم پر پولیس نے میرے بیمار والد اور بھائی کو بغیر کسی پیشگی شکایت یا قانونی نوٹس کے گرفتار کر لیا،
https://twitter.com/x/status/1443656512686145543
پولیس نے میرے والد اور بھائی کو 5 گھنٹے سے زیادہ تک ہراساں کیا۔
https://twitter.com/x/status/1443656514850508814
https://twitter.com/x/status/1443658040125923330
شہری کی جانب سے بھائی اور والد کی مبینہ صوابدیدی گرفتاری کے الزام پر علی امین گنڈا پور نے ردعمل دے دیا، علی امین نے دھمکی آمیز ٹویٹ میں سوال کیا کہ تم کون ہو میں تمہیں نہیں جانتا، تم کیا کر رہے ہو اور تمہارا مسئلہ کیا ہے اور تم مجھ پر ایسا الزام لگارہے ہو،جس کے بارے میں جانتا بھی نہیں، مجھے یقین ہے تم انڈیا کے لئے کام کررہے ہو، پہلے مجھے معلومات نکالنے دو پھر معاملہ دیکھوں گا۔
https://twitter.com/x/status/1443676186954117125
علی امین کے اس طرح جواب پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہاہے، اوسامہ خلجی نے کہا کہ وفاقی وزیر کو اس طرح بات نہیں کرنی چاہئے۔
https://twitter.com/x/status/1443926142864396288
بے نظیر جتوئی نے کہا کہ ڈھٹائی سے دھمکی دینے والا،وزیر اس طرح ایک شہری سے کیسے بات کر سکتے؟ اس کی حکومت پاکستان نوٹس لے۔
https://twitter.com/x/status/1443921943246393344
دیگر صارفین کی جانب سے بھی علی امین کے انداز گفتگو پر تنقید کی جارہی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1443680883089760257
https://twitter.com/x/status/1443898963308994561
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/zMHoCwz.jpg