
راولپنڈی میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار ویمن میں ملٹی پرپز اکیڈمک ہال کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ اپنی رہائشگاہ لال حویلی کو یونیورسٹی بنائیں گے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں لال حویلی کو یونیورسٹی بنانے کا اعلان کرتا ہوں، لڑکے نالائق ہو گئے، جب کہ لڑکیاں آگے نکل گئی ہیں۔ اب ان شاء اللہ راولپنڈی میں آئی ٹی یونیورسٹی بھی بنائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں تو کہتا ہوں جو بھی پلاٹ خالی نظر آئے وہاں کالج اور یونیورسٹی بنائیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ لال حویلی کو بھی مستقبل میں یونیورسٹی کا درجہ دیں گے، بچیوں کو باہر کی ٹاپ یونیورسٹی سے تعلیم دلانے کے لیے لال حویلی کردار ادا کرے گی۔ بچیوں کے کالجز میں ٹرانسپورٹ پر خصوصی توجہ دی ہے اور آئندہ بھی دیں گے، کوئی بچی ایک کلو میٹر سے زیادہ فاصلے پر پیدل نہیں جائے گی۔
وزیر داخلہ نے تقریب سے خطاب میں یہ بھی کہا کہ نالہ لئی ایکسپریس وے اور رنگ روڈ منصوبہ منظور کروایا ہے۔ اب ہمارا فوکس اسپتالوں پر ہے، ہولی فیملی اسپتال کو 20 وینٹی لیٹرز دیئے ہیں راولپنڈی کیلئے مزید کام بھی کریں گے۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/3fMBmjP/shk.jpg