
وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ پی ایم ریلیف فنڈ کا آڈٹ کیا جائے جس کی رپورٹ بھی پبلک کردی جائے گی۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹرپر اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شفافیت سے متعلق میرے وعدے کے عین مطابق حکومت نے وزیراعظم ریلیف فنڈ کے آڈٹ اور اس کی رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1566092168200130564
وزیراعظم نے مزید کہا کہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان اور عالمی شہرت یافتہ پرائیویٹ آڈٹ فرم ریلیف فنڈ میں آنے والے عطیات اور اخراجات کا آڈٹ کیا جائے گا، کہ کہاں اور کیسے یہ پیسہ خرچ کیا گیا، آڈٹ کے بعد اس کی رپورٹ بھی پبلک کردی جائے گی۔