وزیراعظم کے مہنگائی کم ہونے کے بیان پر کتنے فیصد پاکستانیوں کو یقین ہے؟سروے

4khanibianservy.jpg

تازہ ترین سروے میں پاکستانی شہریوں کی بڑی تعداد نے ایک سے دو ماہ میں مہنگائی میں کمی سے متعلق وزیراعظم کے بیان پر یقین کرنے سے انکار کردیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پلس کنسلٹنٹ کی جانب سے عوام کی آراء پر مبنی ایک تازہ ترین سروے کے نتائج جاری کردیئے ہیں جس کے مطابق 54 فیصد پاکستانیوں نے مہنگائی میں کمی سے متعلق وزیراعظم کے بیان کو ماننے سے انکار کیا جبکہ 15 فیصد نے اس بیان پر مکمل بھروسے اور 28 فیصد نے کسی حد تک یقین کا اظہار کیا ہے۔

سروے کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے معاشی بحران سے نکلنے کے دعوے پر ہر 10 میں سے 6 پاکستانیوں یعنی 56 فیصد پاکستانیوں نے ماننے سے انکار کیا جبکہ 13 فیصد نے اس بیان پر مکمل یقین اور 29 فیصد نے کسی حد تک یقین کیا ہے۔


سروے میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی گزشتہ تین ماہ کی کارکردگی سے متعلق غیر مطمئن افراد کی شرح میں 10 فیصد کمی واقع ہوئی ہے، 41 فیصد افراد نے وزیراعظم کی کارکردگی پر عدم اطمینان جبکہ 18 فیصد نے اطمینان کا اظہار کیا ہے البتہ 39 فیصد نے درمیانہ موقف اپنایا۔

وزیراعظم کی کارکردگی سے سب سے زیادہ مطمئن افراد کی تعداد خیبر پختونخوا میں پائی گئی جہاں 29 فیصد افراد نے وزیراعظم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا تاہم جولائی 2021 میں یہ شرح 50 فیصد تھی۔

اکتوبر 2021 میں وزیراعظم عمران خان کی کارکردگی سے غیر مطمئن افراد کی شرح51 فیصد، مطمئن افراد کی شرح20 فیصد جبکہ درمیانہ موقف رکھنے والے افراد کی شرح29 فیصد تھی۔

پلس کنسلٹنٹ کی جانب سے 13 جنوری تا 21 جنوری2022 کے درمیان کیے گئے سروے میں 2 ہزار سے زائد پاکستانیوں کی رائے لی گئی۔
 

Kam

Minister (2k+ posts)
Inflation will only come down if market is open.
If (which i do not want) trade is opened with india, all food and daily items prices will go down marginally.

Since there is no competition and no options, so traders are increasing prices as per their choice.
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Inflation has definitely come down in the past month or so. There can be seen a visible change in the prices of food items.